اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی تینوں اسمبلی حلقوں کے حتمی نتائج سامنے آئے ہیں. بھدرواہ سے بی جے پی امیدوار دلیپ سنگھ پریہار نے گیارہ ہزار ووٹوں سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار شیخ محبوب اقبال کو شکست دی ہے، وہیں ڈوڈہ اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے معراج الدین ملک نے بی جے پی امیدوار گجے سنگھ رانا کو 4538 ووٹوں سے ہرایا ہے جبکہ ڈوڈہ ویسٹ سے بی جے پی کے شکتی راج پریہار نے کانگریس امیدوار کو 3453 ووٹوں سے شکست دی اور اس طرح سے ضلع میں دو اسمبلی حلقوں پر بھاجپا و ایک پر عام آدمی پارٹی کا قبضہ رہا جبکہ کانگریس، نیشنل کانفرنس، ڈی پی اے پی و پی ڈی پی کا ضلع میں کھاتا ہی نہیں کھلا۔