عوام نے خصوصی پوزیشن کی منسوخی کیخلاف ووٹ دیا :این سی لیڈران

Towseef
1 Min Read

سمت بھارگو

راجوری//راجوری اور پونچھ سے این سی کے تین جیتنے والے امیدواروں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے ان کے حقوق اور خاص کر دفعہ 370 کو چھیننے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف ووٹ دیا ہے۔نوشہرہ اسمبلی حلقہ سے این سی کے سریندر چودھری، بدھل سے جاوید اقبال چودھری اور مینڈھر سے جاوید رانا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں نے بی جے پی کو عوام کے حقوق چھیننے کی پالیسیوں کے خلاف ووٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف ووٹ نہیں ہے بلکہ بی جے پی کے خلاف لوگوں کا جواب ہے جنہوں نے 370 سمیت حقوق چھین لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو لوگوں نے سبق سکھایا ہے اور 50 سے زیادہ سیٹوں کے ان کے نعروں کو عوام نے جوڑ دیا ہے۔

Share This Article