یواین آئی
ممبئی//وسط مغربی تنازعہ کی وجہ سے عالمی منڈی میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر بڑی کمپنیوں کی طرف سے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مضبوط نتائج کی امید میں چوطرفہ خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ گزشتہ لگاتار چھ دن کی گراوٹ سے سنبھلتے ہوئے کل تیزی کے ساتھ بندہوا۔بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 584.81 پوائنٹس یعنی 0.72 فیصد چھلانگ لگا کر 81634.81 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 217.40 پوائنٹس یعنی 0.88 فیصد اچھل کر25 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 25013.15 پوائنٹ پر پہنچ گیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی تیزی کا رجحان رہا۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.86 فیصد مضبوط ہوکر 47891.55 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.44 فیصد بڑھ کر 55439.89 پوائنٹس پررہا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 4046کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 3024 میں تیزی، 923 میں گراوٹ جب کہ 99 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 36 فیصد کمپنیاں سبز جب کہ دیگر 14 سرخ نشان پر بند ہوئیں۔بی ایس ای میں دھات کی 1.12 فیصد گراوٹ کو چھوڑ کر، دیگر 20 گروپوں کا رجحان مثبت رہا۔ اس سے کموڈیٹیز 0.62، سی ڈی 2.11، انرجی 1.54، ایف ایم سی جی0.71، فنانشل سروسز 1.24، ہیلتھ کیئر1.92، انڈسٹریلز 2.81، آئی ٹی 0.56، ٹیلی کام 2.35، یوٹیلٹیز 2.23، آٹو 1.68، بینکنگ 1.11، کیپٹل گڈز 2.82، کنزومر ڈیوریبلز 0.71، تیل اورگیس 1.26، پاور 2.44، ریئلٹی 1.00، ٹیک 0.47 اور سروسز گروپ کے حصص 3.25 فیصد اچھل گئے ۔بین الاقوامی سطح پر گراوٹ کا رجحان رہا۔ جس کی وجہ سے برٹین کا ایف ٹی ایس ای1.16، جرمنی کا ڈیکس0.43، جاپان کا نکئی 1.00 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ9.41 فیصد گر گیا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 4.59 فیصد بڑھ گیا۔