حسین محتشم
پونچھ//سرحدی ضلع پونچھ میں انڈر 17 زمرے میں لڑکیوں کے لئے انٹر ڈسٹرکٹ یو ٹی لیول ہاکی ٹورنامنٹ کا اغاز کیا گیا۔اس دوران سنتھیٹک ہاکی گراؤنڈ پونچھ میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں روپندر کور پرنسپل بوائز ہائر سیکنڈری سکول پونچھ مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھیں۔ ٹورنامنٹ میں جموں وکشمیر یوٹی بھر کی 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔بتا دیں کہ یہ دو روزہ ٹورنامنٹ ہے۔ اس دوران کھیلے گئے افتتاحی میچ میں کٹھوعہ نے کپواڑہ کو 3-1 گول سے شکست دی کٹھوعہ کیلئے جیویکا ورما نے دو اور لکشیتا نے ایک گول اسکور کیا، کپواڑہ کی جانب سے رضیہ بلال نے ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں پلوامہ نے بارہمولہ کو 1-0 گول سے ہرا دیا واحد گول الفت فردوس نے کیا۔ اس سلسلہ کے تیسرے 3 میچ جو کہ سیمی فائنل تھا میں جموں نے کٹھوعہ کو2-0 گول سے ہرا دیا۔ جموں کے لئے شیوانی نے دو گول کئے دوسرے سیمی فائنل میں پونچھ نے پلوامہ کو 7-0 گول سے ہرا دیا اکشرا دتہ نے چار گول اور ہائیکا نے تین گول کئے تقریب میں مول راج اتم ڈی وائی ایس ایس او پونچھ اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی۔