عظمیٰ نیوز ڈیسک
نئی دہلی//ملک بھر کے طلبا کی درخواستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگنو نے جاری تعلیمی سیشن کیلئے اپنے مختلف پروگراموں میں داخلے کی آخری تاریخ میں مزید توسیع کر دی ہے تاکہ ان ممکنہ طالب علموں کو ایڈجسٹ کیا جا سکے جو ابتدائی اعلان کے اندر داخلے کی رسمی کارروائیاں مکمل کرنے سے قاصر رہے۔یہ اضافی وقت ان لوگوں کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے جنہیں پہلے اپنی درخواستیں مکمل کرنے میں چیلنجز یا تاخیر کا سامنا کرنا پڑا ہو۔یونیورسٹی تقریباً 300انڈر گریجویٹ اور ماسٹرس ڈگری پروگرام ODLطرز تعلیم کے تحت اور 50آن لائن پروگرام پیش کرتی ہے۔ریجنل ڈائریکٹرسرینگر ڈاکٹر اے ایچ رضوی نے لداخ سمیت کشمیر ڈویژن میں لچکدار تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کے لیے یونیورسٹی کے عزم پر زور دیا۔ڈاکٹر رضوی نے کہا کہ جولائی 2024کے داخلوں کیلئے یہ آخری موقع ہے کیونکہ جولائی 2024کے داخلوں کے لیے اوپن ڈسٹنس لرننگ یا آن لائن لرننگ موڈ میں پیش کیے جانے والے تمام تعلیمی پروگراموں میں داخلے کو مزید 15اکتوبر 2024تک بڑھا دیا گیا ہے۔