یو این آئی
ابوجا// نائیجیریا کی ریاست نائجر میں مسافروں سے بھری کشتی الٹنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70ہو گئی ہے۔قومی میڈیا میں شائع خبروں کے مطابق نیشنل واٹر اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم اکتوبر کو ریاست نائیجر کے موکوا علاقے میں دریائے گباجیبو میں کشتی الٹنے کے بعد ریسکیو کی کوششیں جاری تھیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 70 ہو گئی ہے جبکہ 150افراد کو بچا لیا گیا ہے۔نائیجیریا کے صدر بولا احمد تینوبو نے ریاستی عوام سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو نائیجر ریاست کے موکوا علاقے میں تقریبا 300 افراد کے سوار ہونے والی کشتی دریائے گباجیبو میں الٹ گئی تھی۔