اسرائیل فلسطین تنازع کا ایک سال مکمل | 42ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز ڈیسک

غزہ//غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں کا ایک سال مکمل ہوگیا۔ ایک سال کے دوران جنگی جرائم پر مبنی اسرائیلی بمباری سے غزہ کے41 ہزار 870 فلسطینی شہری جاں بحق ہوگئے۔اسرائیلی بمباری سے فلسطینی مہلوکین میں 69فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔خبروں کے مطابق فلسطینی مہلوکین میں16ہزار756بچے اور 11ہزار 346خواتین شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری سے غزہ کے ہر 55فلسطینیوں میں سے ایک جاں بحق ہو چکا ہے۔ اسرائیلی بمباری سے ایک سال میں غزہ کے97ہزار 166فلسطینی زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں 23میں سے ہر ایک فلسطینی اسرائیلی حملوں سے زخمی ہوا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے ملبے کا ڈھیر بننے والی عمارتوں تلے 10ہزار سے زیادہ فلسطینی لاپتہ ہیں۔

Share This Article