عظمیٰ ویب ڈیسک
سانبہ// جموں صوبہ کے ضلع سانبہ میں پیر کے روز زنگ آلود اینٹی ٹینک مائن اور ایک پرانا مارٹر گولہ ناکارہ بنا دیا گیا۔ یہ دونوں الگ الگ مقامات پر دیہاتیوں کو ملے تھے۔
حکام کے مطابق، ایک کسان نے آج صبح ریگل سرحدی چوکی کے قریب اپنے کھیتوں میں کام کرتے ہوئے اینٹی ٹینک مائن دیکھا۔ کسان نے فوراً بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) یونٹ کو اطلاع دی، جس کے بعد ماہرین نے مائن کو بحفاظت ناکارہ بنا دیا۔
مارٹر گولہ اتوار کی شام بڑی برہمنہ علاقے میں بالولے کھڈ کے قریب کچرے میں پایا گیا، جسے بعد میں پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔