عظمیٰ ویب ڈیسک
بانڈی پورہ// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ کے ایس کے بالا گاؤں میں اتوار کی دوپہر ایک 19 سالہ موٹر سائیکل سوار تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان اس وقت جاں بحق ہوا جب اس کی موٹر سائیکل (رجسٹریشن نمبر JK15B-4018) ایک ٹپر گاڑی (رجسٹریشن نمبر JK01K-7865) سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا۔
نوجوان کو فوری طور پر سی ایچ سی سمبل منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر اسے مردہ قرار دیا گیا۔
متوفی کی شناخت تاسر احمد راتھر (19 سال) ولد غلام محی الدین راتھر ساکن ایس کے بالا کے طور پر کی گئی۔
پولیس نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔