عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کی میڈیا ایڈوائزرالتجا مفتی نے ہفتہ کے روز کہا کہ جموں و کشمیر میں آنے والی حکومت ’دانتوں کے بغیر شیر‘ ہوگی جبکہ اس کا وزیر اعلیٰ میونسپلٹی کا’شاندار میئر‘ ہوگا۔انہوںنے سماجی رابطہ گاہ’ایکس‘پرایک پوسٹ میں لکھاکہ ایل جی کی طرف سے5ممبران اسمبلی نامزد کرنے اور چیف سکریٹری کی جانب سے کاروباری قواعد کے لین دین میں تبدیلی کے ساتھ، یہ واضح ہے کہ آنے والی حکومت بغیر دانتوں کے شیر ہوگی۔انہوںنے الزام لگایاکہ حکومت ہند جموں و کشمیر سے مزید کتنا اختیار اور خودمختاری چھین لے گی؟انہوں نے کہا’’وزیر اعلیٰ’ربرسٹیمپ‘ اورمیونسپلٹی کا’شاندار میئر‘ ہوگا۔