اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے بالائی علاقوں میں جمعہ کو شدید بارشوں، ژالہ باری و تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں گھاس و فصلوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم گرمی سے قدرے راحت ملی ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی سہ پہر ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ ،چلی پنگل ،کاہرہ ،ٹھاٹھری و بھدرواہ کے مضافات میں تیز بارش، شدید ژالہ باری و تیز ہواؤں کا سلسلہ شروع ہوا جو دیر شام تک جاری رہا۔موسم میں اچانک تبدیلی آنے سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے تاہم گھاس کٹائی و فصلوں کو بھاری نقصان پہنچا ۔اس دوران ندی نالوں میں بھی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا اور بیشتر علاقوں میں پانی و بجلی نظام متاثر ہوا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے کئی ہفتوں سے شدید دھوپ جاری تھی تاہم گھاس کٹائی و فصلیں کاٹنے کا کام بھی جاری ہے اور آج اچانک بارش و ژالہ باری سے عوامی کام کاج متاثر ہوا ہے۔