Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سودی لین دین کابڑھتا رجحان | معاشرہ کے بیشتر طبقے سودی شکنجے میں فکرو ادراک

Towseef
Last updated: October 3, 2024 10:56 pm
Towseef
Share
8 Min Read
SHARE

منظور احمد قاسمی

عہد حاضر میں کشمیر میں سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ پھیلنے والی وبا ءاور ناسور وہ سودی لین دین ،سودی تجارت اور سودی معاملات ہیں۔آج ہماری اکثر کمرشل بلڈنگز ،ہاسپٹلز ،تعلیم اداروں کے عمارتیں، دکانیں اور شہری مکانات اور گاڑیاں سود پر بنی ہوئی ہیں ۔لوگ سود کی قسطوں کے عدم ادائیگی کی وجہ سے خودکشی پر مجبور ہو رہے ہیں۔قسطوں کے بروقت ادائیگی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے ڈپریشن، جائیدادوں کے نیلامی، بینک والوں کی تنگ طلبی دن بہ دن بڑھتی چلی جارہی ہے۔بڑھتے ہوئے سود ہی وجہ سے نہ معلوم کتنی زندگیاں برباد ہو رہی ہیں۔گویاہمارا پورا معاشرہ سودی لین دین کی وجہ سے بربادی کی نذر ہو رہا ہے ۔اسی وجہ سے ہم نے چاہا کہ اپنی قوم کو ہر جمعہ کے دن سود کی تباہی کے موضوع پر قران و سنت اور خارجی تجربات کی روشنی میں کچھ آگاہی دی جائے۔

سود ایک ہلاک کرنے والا گناہ ہےاور سود کا لین دین شرعاً اس قدر قبیح اور ناپسندیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قرآنِ کریم میں اسے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اعلان جنگ قرار دیاگیا ہے۔قرآنِ کریم میں ارشاد باری تعالیٰ ہے :

ترجمہ:’’ اے ایمان والو ! اللہ سے ڈرو اور جو کچھ سود کا بقایاہے اس کو چھوڑ دو اگر تم ایمان والے ہو، پھر اگرتم نہ کرو گے تو اشتہار سن لو جنگ کا اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طرف سے، اور اگر تم توبہ کرلوگے تو تم کو تمہارے اصل اموال مل جائیں گے، نہ تم کسی پر ظلم کرنے پاؤ گے اور نہ تم پر ظلم کرنے پائے گا، اور اگر تنگ دست ہو تو مہلت دینے کا حکم ہے آسودگی تک اور یہ کہ معاف ہی کردو، زیادہ بہتر ہے تمہارے لیے اگر تم کو خبر ہو۔ ‘‘( سورہ بقرہ ۔القرآن )

سود کے ایک درہم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چھتیس مرتبہ زنا کرنے سے زیادہ سخت گناہ قرار دیا ہے اور ایک دوسری روایت میں سود کے گناہ کو (العیاذ باللہ) اپنی ماں سے زنا کرنے کے گناہ کے مترادف قرار دیا گیا ہے۔ نیز سود کا انجام تباہی اور بربادی ہی ہے۔ سودی معاملے کی سنگینی کا اندازا اس سے لگایا جائے کہ اس گناہ کا اثر صرف براہِ راست سودی معاملہ کرنے والے دو اشخاص تک محدود نہیں رہتا، بلکہ اس سے متعلقہ افراد جو کسی بھی طرح اس سودی معاملہ میں معاون بنتے ہیں (مثلاً: لکھنے والا، گواہ، وغیرہ) وہ سب اللہ کی لعنت اور اس کی رحمت سے دوری کے مستحق بن جاتے ہیں۔ خلاصہ یہ کہ سودی معاملہ اور سودی لین دین قرآن وحدیث کی رو سے حرام ہے۔ نیز اسلام میں جس طرح سود لینا حرام وناجائز ہے، اسی طرح سود دینا بھی حرام وناجائز ہے اور احادیثِ مبارکہ میں دونوں پر وعیدیں وارد ہوئی ہیں۔ حدیث کی رو سے سودی معاملہ دنیا اور آخرت کی تباہی و بربادی، ذلت و رسوائی اور فقر کا سبب ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ عموماً جو لوگ سود پر قرض لے کر کاروبار کرتے ہیں، ساری زندگی سود سے پیچھا چھڑانے میں گزرجاتی ہے، بلکہ بکثرت ایسے واقعات پیش آتے ہیں کہ سرمایہ مع نفع سب سے ہاتھ دھونا پڑجاتاہے۔ اس لیے سودی معاہدہ کرنا اور سود کی بنیاد پر قرضہ لینا جائز نہیں ہے۔ ہر شخص پر لازم ہے کہ وہ سود بلکہ سود کے شبہ سے بھی اپنے آپ کو محفوظ رکھے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود لینے والے اور سود دینے والے اور سود لکھنے والے اور اس کے گواہوں پر لعنت فرمائی اور یہ فرمایا کہ وہ سب برابر ہیں۔(مسلم، ص 862، حدیث: 1097)

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شب معراج میرا گزر ایک قوم پر ہوا، جس کے پیٹ گھر کی طرح (بڑے بڑے) ہیں ان پیٹوں میں سانپ ہیں جو باہر سے دکھائی دیتے ہیں، میں نے پوچھا: اے جبرائیل یہ کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: یہ سود خوار ہیں۔(سنن ابن ماجہ، 3/72، حدیث: 2273)۔سود (کا گناہ) 70 حصہ ہے ان میں سب سے کم درجہ یہ ہے کہ کوئی شخص اپنی ماں سے زنا کرے۔(سنن ابن ماجہ، 8/223، حدیث: 2274)

سود کے نقصانات:سود خوری ایک قسم کا غیر صحیح مبادلہ ہے جو انسانی جذبوں اور رشتوں کو کمزور کر دیتا ہے،سود دلوں میں کینے اور دشمنی کا بیج بوتا ہے،سود خوری کی وجہ سے افراد اور قوموں کے درمیان اجتماعی تعاون کا رشتہ ڈھیلا پڑجاتا ہے،سود خوری کی وجہ سے کبھی مقروض خود کشی کر لیتا ہے کبھی شدید کرب سے دو چار ہو کر سود خوار کو خطرناک طریقے سے قتل کر دیا جاتا ہے،کبھی سود خوری کا نتیجہ اجتماعی بحران،عمومی افراتفری اور عوامی انقلاب کی صورت میں رو نما ہوتا ہے۔سود خوری کی وجہ سے وہ قومیں جو دیکھتی ہیں کہ ان کا سرمایہ سود کے نام پر دوسری قوم کی جیب میں جا رہا ہے، ایک خالص بغض و کینے اور نفرت سے اس قوم کو دیکھیں گی،سود خوری اخلاقی نقطہ نظر سے قرض لینے والے کے دل و دماغ پر بہت گہرا اثر مرتب کرتی ہے۔

معلوم ہوا کہ اللہ پاک نے مسلمانوں پر سود کو حرام قرار دیا ہے اور جو بد نصیب یہ جاننے کے با وجود بھی سود کا لین دین جاری رکھے تو گویا وہ اللہ پاک اور اس کے رسو ل صلی اللہ علیہ وسلم سے جنگ کرنے والا ہے۔یاد رکھیے!سود قطعی حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے،اس کی حرمت کا منکر (یعنی اس کے حرام ہونے سے انکار کرنے والا) کافر اور جو حرام سمجھ کر اس بیماری میں مبتلا ہو ،وہ فاسق اور مردود الشہادۃ ہے۔ یقیناً زندگی بے حد مختصر ہے اس کا کوئی بھروسا نہیں۔اس دنیا سے رخصت ہوئے تو ہمارے چھوڑے ہوئے اثاثوں کا لوگوں کو وارث بنا دیا جائے گا تو آئیے اس فانی دنیا میں رہتے ہوئے نیک اعمال کریں،موت کو کثرت سے یاد کریں ،ہم سب کےلیے اسی میں فائدہ ہے کہ اللہ و رسول ؐکے فرامین کی پیروی کریں،موت کو زیادہ سے زیادہ یاد کریں۔اللہ رب العزت ہماری کشمیری قوم کو جلد از جلد اس نحوست سے نجات دے۔
( شیخ الحدیث اشرف العلوم حیدر پورہ سری نگر کشمیر )
manzoorahmadqasmi@gmail.

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا
برصغیر
ہندوستان نے ٹی آر ایف کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے امریکی فیصلے کا کیا خیر مقدم
برصغیر
امریکہ نے پہلگام حملے کے ذمہ دار ’دی ریزسٹنس فرنٹ‘ کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا
برصغیر
مینڈھر پونچھ میں شدید بارشیں ،متعدد مکانات کانقصان
پیر پنچال

Related

مضامین

ایمان، دل کی زمین پر اُگنے والی مقدس فصل ہے روشنی

July 17, 2025
مضامین

انسان کی بے ثباتی اور اس کی غفلت فہم و فراست

July 17, 2025
مضامین

حسد کا جذبہ زندگی تباہ کردیتا ہے فکر وفہم

July 17, 2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دورِ حاضر میں انسان کی حُرمت دیدو شنید

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?