وی اوآئی
سرینگر//مسلسل بجلی کٹوتی پرعوامی حلقوں نے حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے مطالبہ کیاکہ د ن میں اور سورج ڈھلنے کے بعد کتنے گھنٹوں کی کٹوتی کرنی ہے، اس بارے میںعوام کوجانکاری فراہم کرے ،تاکہ لوگ متبادل انتظام کرسکے ۔ کشمیروادی میںپاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے رواں سیزن کے دوران گرمیوں کے ایام میں بھی بجلی منقطع کرنے کاسلسلہ شروع کیااور کارپوریشن نے کئی طرح کی تاویلات سامنے رکھیں، تاہم محکمہ کی جانب سے یہ نہیں بتایاگیاکہ کن وجوہات کی بناء پر بجلی منقطع کی جارہی ہے ۔گر میوں کے ایام میں چند گھنٹوں تک بجلی منقطع رہتی تھی تاہم اب وادی کے طول ارض میں آنکھ مچولی اور مسلسل بجلی منقطع رکھنے کاطریقہ کار اپنایاگیاہے ۔عوامی حلقوں نے پاورڈیولپمنٹ کارپوریشن کے ذمہ داروں سے مطالبہ کیاکہ بجلی آنے اور منقطع ہونے کے بارے میں لوگوں کوباخبررکھاجائے تاکہ وہ متبادل انتظام کرسکے ۔تاجروں ،چھوٹے صنعت کاروں اور پرائیویٹ اداروں میں کا م کرنے والے کا رکنوں نے بھی بجلی اچانک آ نے او رمنقطع ہونے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ڈی محکمہ کو شیڈو ل مشتہر کرنا چاہئے ۔تاکہ لوگ اس پرعمل کرے او رلوگوں کواس بات کی جانکاری رہے گی کہ ان اوقات کارمیںانہیں برقی رو نہیں ہوگی اور ان اوقات کارکے دوران بجلی سپلائی برقراررہے گی اور وہ اپنا کام کسی پریشانی کے بغیرانجام دے سکے ۔تاہم لوگوں کایہ کہناہے کہ جس طرح بجلی کے آنے اور جانے کی کوئی جانکاری نہیں ہے ،اس سے صارفین ، تاجروں، چھوٹے کارخانہ داروں، پرائیویٹ دفاتر میں کام کرنے والوںکو کافی مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے او رڈنکے کی چوٹ پریہ کہناچاہئے کہ کتنے گھنٹوں تک بجلی فراہم کی جائے گی اور اتنے گھنٹوں تک بجلی دستیاب نہیں ہوگی ۔