عظمیٰ نیوز ڈیسک
چندی گڑھ//آرینز گروپ آف کالجز چندی گڑھ نے اپنی 18ویں ثقافتی پروگرام ’رجنی‘کا انعقاد کیا جس میں آرینز کے مختلف شعبوںسے وابستہ طلاباء نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز پنکج اپادھیائے اور گروپ کے استقبال کے طور پر سرسوتی وندنا سے ہوا۔ طلبا نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف لوک رقص پیش کئے۔ جموں اینڈ گروپ کے ظہیر نے ڈوگری ڈانس پیش کیا اور جموں و کشمیر کی ثقافت کی نمائش کی۔ نارتھ ایسٹ کی ماڈلنگ نے ناظرین کو بار بار تالیاں بجانے پر مجبور کر دیا۔ سچن اینڈ گروپ کی طرف سے نتی جبکہ امیت اور گروپ کی طرف سے بہاری رقص نے سامعین کو مسحور کر دیا۔ایشان اینڈ گروپ، آنند اینڈ گروپ کے کامیڈی سکٹ نے سامعین کے ذہن اور موڈ کو تروتازہ کیا اور پھر ہنسنے پر مجبور کیا۔ تمام طالب علموں کی ماڈلنگ نے مختلف ثقافتی ملبوسات کے ساتھ ریمپ پر دھوم مچا دی۔ڈاکٹر انشو کٹاریہ نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آرینز گروپ میں پورے ہندوستان سے طلبا ہیں جو مختلف کورسز میں زیر تعلیم ہیں۔ تقریب میں طلبا نے اپنے اپنے ثقافتی رقص پیش کئے۔