سرینگر// سرینگر کے شمسواری کیلاشپورہ علاقے میں ایک تعمیراتی حادثے کے دوران 60 سالہ مستری محمد اسماعیل جاں بحق ہوگیا جبکہ دو مزدور زخمی ہوئے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک پرانی عمارت کا چھت اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نیچے محمد اسماعیل، ساکن عیدگاہ سرینگر، اور دیگر دو مزدور دب گئے۔
محمد اسماعیل کو فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دیگر دو زخمی مزدوروں کا علاج جاری ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور پرانی عمارت کو مسمار کر رہے تھے اور اچانک چھت گرنے سے وہ نیچے دب گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
زیرِ تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے معمر شخص جاں بحق، 2 مزدور زخمی
