عظمیٰ نیوزسروس
جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈلونے سول سیکرٹریٹ جموں میں متعلقہ محکموں کے سینئر افسران کے ساتھ جموں و کشمیر یو ٹی کی سٹیٹ براڈ بینڈ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری دھیرج گپتا اور دیگر سینئر افسران نے میٹنگ کو ایس بی سی کے کام اور پروجیکٹ کو مناسب طریقے سے عملانے کے لئے کئے گئے اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں سٹیٹ آر او ڈبلیو پورٹل کے مسائل، آر او ڈبلیوکلیئرنس، بی ایس این ایل کے ذریعے چلائے جا رہے 4جی سیچوریشن پروجیکٹ، 5جی سیچوریشن پلان، یو ڈِگ (سی بی یو ڈی) سے پہلے کال، کمپوزٹ بلنگ سکیم اور دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔چیف سیکرٹری نے جاری برانڈ بورڈ مشن کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اِس پروجیکٹ کا مقصد جموں و کشمیر کے تمام دیہی اور دُور دراز علاقوں تک سستی اور یونیورسل براڈ بینڈ تک رسائی فراہم کرنا ہے۔اُنہوں نے متعلقہ افسروں اور ایجنسیوں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر یوٹی کے ہر مخصوص علاقے میں براڈ بینڈ مشن کو بروقت مکمل کرنے کے لئے تمام ضروری رسمی کارروائیوں کو پورا کرنے کے عمل کو تیز کریں۔چیف سیکرٹری نے ٹیلی کام کمپنی کو اَپنے پروگراموں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے یو ٹی حکومت کی جانب سے مکمل تعاون اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کی۔اُنہوں نے آر ڈی ڈی اور بی ایس این ایل کے ذریعے مشترکہ سروے کرنے کو کہا تاکہ او ایف سی کی تنصیب کے لئے تمام پنچایتوں کی تیاری اور پہلے فراہم کردہ وی ایس اے ٹی کی فعالیت کا جائزہ لیا جاسکے۔چیف سیکرٹری نے اُنہیں یقین دِلایا کہ حکومت زمین، بجلی اور دیگر مطلوبہ مددجیسی سہولیات فراہم کرنے کے لئے پُر عزم ہے تاکہ ایجنسی کو مقررہ وقت میں اَپنا کام مکمل کرنے میں مدد مل سکے۔بی ایس این ایل نے ایک پرزنٹیشن میں اس براڈ بینڈ مشن کے تحت یہاں کئے گئے ہر کام کے بارے میں کمپنی کی طرف سے کی گئی تفصیلی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔اس دوران چیف سیکرٹری اَتل ڈلو نے سول سیکرٹریٹ جموں میں محکمہ سائنس وٹیکنالوجی کے سینئر افسران کے ساتھ پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا اور سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ میٹنگ کے آغاز میںکمشنر سیکرٹری محکمہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے موجودہ صورتحال اور پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کے اہداف کو پورا کرنے کے لئے کئے جانے والے اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ایم ڈیز ڈسکامز نے چیئر کو اس سکیم کے عملانے میں اَب تک حاصل کی گئی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا۔میٹنگ میں جن مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ان میں درخواستوں کی موجودہ صورتحال، عمل درآمد پلان، آر ٹی ایس تنصیبات کی پیش رفت، جے پی ڈی سی ایل اورکے پی ڈی سی ایل کو موصول ہونے والی درخواستوں کی ضلع وار صورتحال، پی ایم ایس جی۔ایم بی وائی (صارفین کے لئے سبسڈائزڈ قرض کی سہولیت) کے لئے مالی سہولیت، آر ٹی ایس عمل میں حاصل کردہ سنگ میل، صارفین، وینڈرز اور ڈسکامز کو درپیش چیلنجز شامل ہیں۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کے سینئر افسران سے کہا کہ وہ پہلے سے موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کو تیز کریں اور اس پر آسانی سے عمل درآمد کے لئے مسائل کو حل کریں۔اِس موقعہ پر دیگر طبعی اور مالیاتی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔