یو این آئی
نیویارک//طوفان ہیلن بدھ کی دوپہر سے کچھ دیر قبل خلیج میکسیکو سے گزرتے ہوئے کیٹیگری 1کا سمندری طوفان بن گیا ہے۔ امریکی نیشنل ہریکین سینٹر (این ایچ سی)نے یہ اطلاع دی۔این ایچ سی کی پیشین گوئی کرنے والوں کو توقع ہے کہ طوفان جمعرات کی شام فلوریڈا کے بگ بینڈ کے ساحل کے قریب پہنچ کر مزید رفتار حاصل کرلے گا۔این ایچ سی نے فلوریڈا پین ہینڈل میں واقع لوگوں کو جان و مال کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور انخلا کے پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ تباہ کن لہروں کے ساتھ ساحلی شہر آٹھ فٹ تک پانی میں ڈوب سکتے ہیں۔ ماہرین موسمیات کا خیال ہے کہ ہیلن میں کیٹیگری فور کا درجہ حاصل کرنے کی صلاحیت ہے۔ٹامپا انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ٹی آئی اے)جمعرات کی صبح 2:00 بجے سے آپریشن معطل کر رہا ہے۔ قریبی تین چھوٹے ہوائی اڈے، پیٹر او، نائٹ، ٹامپا ایگزیکٹو اور پلانٹ سٹی ٹی آئی ایکی ہدایت پر عمل کررہے ہیں اور جمعرات کو بند ہو رہے ہیں۔ علاقے کے اسکول بھی کلاسز منسوخ کر رہے ہیں اور اپنے کیمپس بند کر رہے ہیں۔ فلوریڈا یونیورسٹی جمعہ کو معمول کا شیڈول دوبارہ شروع کرنے کی امید کر رہی ہے۔نکاسی کے علاقے میں واقع پنیلس کانٹی میں ایمبولینسوں نے مریضوں کو محفوظ علاقوں تک پہنچانا شروع کر دیا ہے۔