یو این آئی
راج ناندگاں//چھتیس گڑھ کے راج ناندگاں ضلع میں سومنی کے قریب جوراترائی گائوں میں پیر کواسکول میں آسمانی بجلی گرنے سے پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی اور کچھ دیگر زخمی ہو گئے۔یہ بچے کھانے کے وقفے کے دوران کھیل رہے تھے۔ پھر بارش کے درمیان آسمانی بجلی گر گئی اور مذکورہ طالب علم اور دیگر افراد اس کی زد میں آ گئے۔ضلع کلکٹر سنجے اگروال نے اسکولی بچوں سمیت آٹھ لوگوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔بتایا گیا کہ سومنی تھانہ علاقہ کے جوراترائی گاں میں دوپہر تقریبا ڈیڑھ بجے موسم خراب ہوا اور بجلی گرنے کے ساتھ بارش ہوئی۔ اس وقت گائوں کے سرکاری اسکول کے بچے کھانے کے وقفے کے دوران میدان میں کھیل رہے تھے کہ ان پر آسمانی بجلی گر گئی۔ جس کے باعث پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ کچھ بچوں کے زخمی ہونے کی بھی خبر ہے۔