عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے جے کے بینک کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر کیلئے بھرتی کے عمل کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔2024 کے گورنمنٹ آرڈر نمبر 300-JK (فنانس) مورخہ یکم ستمبر 2024 کے مطابق انتخاب کے عمل کی نگرانی کیلئے ایک متحرک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی کو چار امیدواروں کو تجویز کرنے کا کام سونپا گیا ہے، جن میں سے دو کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا اور حتمی انتخاب کیلئے ریزرو بینک آف انڈیا کو سفارش کی جائے گی۔مذکورہ کمیٹی اعلیٰ عہدے داروں پر مشتمل ہے جس میں جل شکتی محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری شامل ہیں، جو چیئرمین کے طور پر کام کریں گے، اور حکومت کے پرنسپل سکریٹری، محکمہ خزانہ، دیگر کے علاوہ ایک رکن کے طور پراپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے ۔