۔21ملازمین معطل|| 5کیجول ملازمین برخاست

Mir Ajaz
3 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر //جموں و کشمیر الیکشن اتھارٹی نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 21سرکاری ملازمین کو معطل جبکہ 5ایڈہاک اور نیڈ بیسڈ ملازمین کو برطرف کر دیا۔چیف الیکٹورل آفس نے جموں و کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد 21 سرکاری ملازمین، ایڈہاک اور عام مزدوروں کے خلاف کارروائی شروع کی ۔چیف الیکٹورل آفیسر نے بتایا”تفصیلی زمینی انکوائری رپورٹس پر تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے، سیاسی مہم میں ملوث پائے جانے والے 21 ملازمین کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ 5 ایڈہاک ملازمین بشمول کیجول مزدور اور دیگر جن کے خلاف سیاسی مہم میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہوئے تھے، کو برطرف کر دیا گیا ہے”۔ دریں اثناء 20 ملازمین کو ان دفاتر سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں تعینات کیا گیا تھا اور دوسرے دفاتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ وہ ایسے رویے میں ملوث نہ ہوں جس سے ان کی انتخابی مہم میں ملوث ہونے یا کسی خاص پارٹی/امیدوار کی حمایت کا شبہ ہو۔سی ای او نے مزید بتایا کہ 15 ملازمین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن کے خلاف انتخابی مہم میں ملوث ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور ان کے مقدمات کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس کے علاوہ تقریبا ً51 شکایات کو بند کر دیا گیا ہے کیونکہ تفصیلی انکوائری سے ثابت ہوا کہ وہ سیاسی مہم میں ملوث نہیں تھے۔ان میںجل شکتی محکمہ کے دو ( نیڈ بیسڈ)،صادق لون ولدغلام محمد لون ساکن کچھواری بڈگام اور محمد اشرف شاہ ولد غلام حسن ساکن خان صاحب شامل ہیں۔ اسکے علاوہ معطل کئے گئے ملازمین میںیونس محمد، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، پی ایچ ای سب ڈویژن دچھن، ہائیڈرولک ڈویژن، کشتواڑ،امتیاز حسین، جونیئر انجینئر، پی ایچ ای سب ڈویژن دچھن، ہائیڈرولک ڈویژن، کشتواڑ اورعتیق الرحمان، جونیئر انجینئر، پی ایچ ای سب ڈویژن مینڈھر، پی ایچ ای ڈویژن، پونچھ شامل ہیں۔مذکورہ مدت کے دوران، یہ انجینئر اگلے احکامات تک چیف انجینئر، جل شکتی جموں کے دفتر میں منسلک رہیں گے۔
۱

Share This Article