عظمیٰ ویب ڈیسک
سانبہ// بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پیر کے روز جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کر دیا۔
حکام کے مطابق، بی ایس ایف کی گشتی ٹیم نے باسنتر ندی کے کنارے بالہڑ اور کامور سرحدی چوکیوں کے درمیان صبح 11 بجے کے قریب بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا گیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین نے بغیر کسی نقصان کے بارودی سرنگ کو کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کر دیا۔