عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سینئر کانگریس رہنما اور قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ “من کی بات” تو کرتے ہیں لیکن “کام کی بات” کو بھول جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو نہ صرف ریاست سے یونین ٹیریٹری بنایا گیا بلکہ یہاں باہر کے لوگ یہاں حکمرانی کر رہے ہیں۔
سرینگر کے سینٹرل-شالٹنگ حلقے میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر لیفٹیننٹ گورنر راجہ کی طرح حکومت کر رہے ہیں جو یہاں کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے ملک بھر میں نفرت پھیلائی ہے، اور ہم محبت سے اس نفرت کا مقابلہ کریں گے۔
راہول نے کہا کہ کانگریس بی جے پی پر دباؤ ڈالے گی کہ وہ ریاست کا درجہ بحال کریں، اور اگر وہ ایسا نہیں کر سکے تو کانگریس یہ کام خود کرے گی۔