عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے نورباغ علاقے کی پامپوش کالونی میں 28 سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں لاش برآمد ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ نورباغ سرینگر میں ایک نوجوان کی پراسرار حالات میں موت ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لاش کو طبی و قانونی کاروائی کے لیے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ شبہ ہے کہ یہ قتل کا معاملہ ہو سکتا ہے۔
متوفی کی شناخت طارق احمد شیخ ولد بہادر شیخ، ساکن پارمپورہ، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ لاش ایس ایم ایچ ایس ہسپتال میں مزید تحقیقات کے لیے رکھی گئی ہے، جبکہ پولیس اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔