عظمیٰ نیوز سروس
جموں//وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کی خاتون اول جِل بائیڈن کو تحفے کے طور پر پشمینہ شال پیپر ماشی بکس میں پیش کیا۔غیر معمولی معیار اور بے مثال خوبصورتی کا پشمینہ شال جموں و کشمیر کی پہچان ہے۔شالوں کی کہانی چنگ تھنگی بکری سے شروع ہوتی ہے، جو لداخ کی اونچائی پرپالی جاتی ہے۔ اس سے نکلنے والے اون کو ناقابل یقین حد تک نرم ریشوں کو ہاتھ کی کنگھی سے دھاگے بنائے جاتے ہیں۔ہنر مند کاریگر پشم کو سوت میں اکثر ہاتھ سے روایتی تکنیکوں کا استعمال کرتے ہوئے گھماتے ہیں۔پشمینہ شال کے خریدار بہت ہی کم ہوتے ہیں کیونکہ اسکی قیمت 10ہزار سے 10لاکھ تک ہوتی ہے۔پشمینہ شال بنانے کی وراثت نسل در نسل منتقل ہوئی ہے۔عصری ڈیزائنرز جدید حساسیت کو شامل کر رہے ہیں، بولڈ رنگوں، چنچل نمونوں، اور یہاں تک کہ فیوژن اسٹائل کے ساتھ نئے کاریگر تجربہ کر رہے ہیں۔پشمینہ شال روایتی طور پر جموں و کشمیر سے پیپر ماشی بکسوں میں پیک کی جاتے ہیں، جو اپنی شاندار خوبصورتی اور کاریگری کے لیے مشہور ہیں۔ یہ بکس کاغذ کے گودے، گوند اور دیگر قدرتی مواد کے مرکب کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ سے بنائے جاتے ہیں۔ ہر بکس آرٹ کا ایک منفرد کام ہے، جو کشمیر کے بھرپور ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے۔