راہل گاندھی کا دورہ آج | سرنکوٹ اور سرینگرمیں جلسے ہونگے

Towseef
1 Min Read

عظمیٰ نیوز سروس

جموں//قائد حزب اختلاف اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج سرنکوٹ پونچھ اور سرینگر میںعوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ گاندھی دوپہر 12 بجے کے قریب کانگریس امیدوار شاہ نواز چودھری کے حق میں سرنکوٹ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بعد ازاں دوپہر کو سرینگر کے لیے پرواز کریں گے اور وسطی شالٹینگ سری نگر شہر میں پی سی سی چیف طارق حمید قرہ کے حق میں ایک اور ریلی سے خطاب کریں گے۔ وہ شام کو واپسنئی دہلی جائیں گے۔

Share This Article