عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// پی ڈی پی کے نامزد امیدوار برائے حبہ کدل عارف لائیگرو نے اتوار کو جمالٹہ میں گھر گھر مہم اور ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا۔انہوں نے گنپت یار میں مقامی باشندوں کے ساتھ ایک احتجاج کی قیادت کی، جہاں بی جے پی امیدوار کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی تھی۔ لائیگرو نے قطب الدین پورہ، جمالٹہ، گرگڑی محلہ اور چمن دوری میں گھر گھر جا کر اپنی کوششیں جاری رکھتے ہوئے لوگوں سے رابطہ قائم کرنے پر توجہ دی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے سے ان کی غیر متزلزل وابستگی مقامی مسائل کو حل کرنے اور دھمکی دینے کی کسی بھی کوشش کو چیلنج کرنے کے ان کے عزم کو واضح کرتی ہے۔ انہوں نے کہا’’لوگوں کی جانب سے کچھ حقیقی خدشات اٹھانے کے بعد بی جے پی لیڈر نے غنڈہ گردی میں ملوث پایا گیاتھا تاہم بی جے پی امیدوار نعرے بازی کے درمیان موقع سے فرار ہوگیا۔ بعد ازاں عارف لائیگرو اور ان کے حامیوں نے ایک ریلی نکالی جس میں علاقے کے روزمرہ کے مسائل کے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا‘‘۔