Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
طب تحقیق اور سائنس

سب سے بڑی کہکشاں اور سب سے چھوٹی بیٹری تحقیق و تکنیک

Towseef
Last updated: September 22, 2024 9:42 pm
Towseef
Share
5 Min Read
SHARE

ویب ڈیسک

ماہرین فلکیات خلا میں تحقیقات کرکے نت نئی کہکشاں در یافت کررہے ہیں، اس ضمن میں فلکیاتی ماہرین کی ایک ٹیم نے کائنات میں اب تک کی سب سے بڑی کہکشاں دریافت کی ہے جو 16.3 ملین (ایک کروڑ 63 لاکھ) نوری سال جتنی بڑی ہے۔یعنی اس ایک کہکشاں میں ہماری ملکی وے جیسی 100 کہکشائیں سما سکتی ہیں۔’’ایلسایونیئس‘‘ (Alcyoneus) کہلانے والی یہ کہکشاں ہم سے تین ارب نوری سال دور ہے، جس سے طاقتور ریڈیو لہریں خارج ہورہی ہیں۔ اسی بناء پر یہ ریڈیو کہکشاؤں میں شمار کی جاتی ہے۔واضح رہے کہ عام کہکشاؤں کے مقابلے میں ان کہکشاؤں سے ریڈیو لہریں بہت زیادہ خارج ہوتی ہیں جنہیں ہماری آنکھیں تو نہیں دیکھ سکتیں لیکن ریڈیو سگنل پکڑنےوالا انٹینا انہیں ضرور محسوس کرلیتا ہے۔ ایلسایونیئس ریڈیو کہکشاں اگرچہ بہت پہلے دریافت ہوچکی تھی لیکن اس کی غیرمعمولی جسامت کا انکشاف ریڈیو دوربینوں کے عظیم الشان یورپی منصوبے ’’لوفار‘‘ (LOFAR) یعنی ’’لو فریکوینسی ایرے‘ ‘سے حالیہ برسوں میں کیے گئے مشاہدات پر نظرِ ثانی کے دوران ہوا ہے۔

لوفار کے تحت یورپ میں 52 مقامات پر آسمانی مشاہدے کےلیے 20 ہزار حساس ریڈیو انٹینا نصب ہیں جو ایک ساتھ مل کر کسی بہت بڑی ریڈیو دوربین کی طرح کام کرتے ہیں۔ بعض ریڈیو کہکشائیں بہت بڑی ہوتی ہیں جنہیں’’جی آرجیز ‘‘(GRGs) یعنی جائنٹ ریڈیو گیلیکسیز کہا جاتا ہے۔ لائیڈن یونیورسٹی ہالینڈ سے مارٹن اوئی کی قیادت میں برطانیہ، فرانس، جرمنی اور جنوبی افریقا کے ماہرین پر مشتمل ایک ٹیم نے لوفارمنصوبے کے تحت اب تک دیکھی گئی دیوقامت ریڈیو کہکشاؤں کا نئے سرے سے جائزہ لینا شروع کیا۔اس جائزے کا مقصد ان ریڈیو تصویروں میں سب سے بڑی کہکشاں تلاش کرنا تھا۔ریڈیو کہکشاؤں میں ستاروں، گیس کے بادلوں اور مرکز میں ایک عظیم الشان ’’سپر میسیو بلیک ہول‘ ‘سمیت، وہ سب کچھ ہوتا ہے جو کسی دوسری کہکشاں میں پایا جاتا ہے۔البتہ ریڈیو کہکشاں کے مرکز سے باردار (charged) ذرّات پر مشتمل پلازما کی طاقتور بوچھاڑیں نکل رہی ہوتی ہیں جب کہ کان کی لو (lobes) جیسی دیوقامت ساختیں بھی نمایاں ہوتی ہیں جو لاکھوں نوری سال دور تک پہنچتی ہیں جنہیں صرف ریڈیو لہروں کی مدد ہی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ خصوصیات دوسری کہکشاؤں میں بہت کم ہوتی ہیں۔ ماہرین نے دیکھا کہ ایلسایونیئس میں کان کی لو جیسی ساختیں، اس کے مرکز سے ناقابلِ یقین فاصلے تک پھیلی ہوئی تھیں۔ محتاط پیمائش پر کہکشانی مرکز سے ان کی دوری کم از کم 5 میگا پارسیک (1 کروڑ 63 لاکھ نوری سال) معلوم ہوئی، یعنی یہ اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی ریڈیو کہکشاں بھی ہے۔

ماہرین نے دنیا کے مختصر روبوٹ اور خردبینی سینسر بنائے ہیں لیکن انہیں بجلی دینے کا معاملہ اب بھی بڑا مسئلہ ہے، اس مسئلے کو دیکھتے ہوئے جرمنی یونیورسٹی آف کیم نٹس کے سائنس دانوں نے دنیا کی سب سے چھوٹی بیٹر ی تیارکی ہے جو دیکھنے میں نمک کے ذرّے کے برابر ہے۔ ان کے مطابق یہ سوئس رول سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے جو ازخود منظم (سیلف اسمبلی) کے تحت وجود میں آتی ہے۔اسے سب سے پہلے جسم کے اندر موجود مائیکروبوٹ اور سینسر میں استعمال کیا جائے گا۔ جنہیں بجلی دینا ایک پرانا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ ماہرین نے بجلی جمع کرنے والے برقیروں (الیکٹروڈ) رول پراتھے کی شکل میں بنائے ہیں اور ان میں پولی میرک، دھاتی اور ڈائی الیکٹرک مٹیرئیل استعمال کئے گئے ہیں۔ یہ سب ایک ویفر پر لگائے گئے ہیں۔ یوں خردبینی بیٹری بیلن نما شکل اختیار کرجاتی ہے۔ اس طرح یہ بیٹری فی مربع سینٹی میٹر 100 مائیکروواٹ بجلی پیدا کرسکتی ہے اور اندرونی تناؤ کی وجہ سے برقی رو پیدا کرتی ہے۔ سائنسدانوں نے کے مطابق مائیکروفیبریکیشن کی بدولت یہ بہت ہی باریک سرکٹس کو بجلی فراہم کرسکتی ہے۔ ایسے آلات بدن میں رہ کر خون کی روانی، آکسیجن کا لیول یا خون میں گلوکوز کی مقدار معلوم کرسکتے ہیں اور انسانی جانیں بچائی جاسکتی ہیں۔ طبی استعمال کے ساتھ ساتھ انہیں روبوٹک سسٹم اور انتہائی لچکدار برقیات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ریاستی درجہ پارلیمنٹ بحال کرے گی، نہ کہ نیشنل کانفرنس یا پی ڈی پی: سنیل شرما
تازہ ترین
راہل گاندھی نے پونچھ میں سنگھ سبھا گرد وارے میں حاضری دی
تازہ ترین
راہل گاندھی پونچھ وارد، گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ
تازہ ترین
مربوط کاوشوں سے شعبہ سیاحت کو 6 سے 12 مہینوں میں بحال کیا جا سکتا ہے: رکن اسمبلی پہلگام
تازہ ترین

Related

طب تحقیق اور سائنسکالم

دماغ اور معدےکا باہمی تعلق بہتر کیسے بنایا جائے؟ معلومات

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

بون میرو ٹرانسپلانٹ کیا ہے! | اس کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟ طب و سائنس

May 18, 2025
طب تحقیق اور سائنسکالم

کاربن ڈائی آکسائیڈ اور بڑھتے ہوئے خطرات | فضا کو آلودہ کرنے میں انسانوں کا اہم کردار ہے سائنس و تحقیق

May 18, 2025

زندگی کی چکا چوند ٹیکنالوجیکل سہولیات کی مرہون ِ منت ! انٹروپی۔ جمادات و نباتات اور انسان وحیوان کی جبلت کا حصہ

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?