Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

دفعہ370ختم کرنا چند لوگوں کا فیصلہ تھا بھاجپا فیصلے پر مہر ثبت کرنے کی خواہشمند:عمر

Mir Ajaz
Last updated: September 18, 2024 12:36 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ 5اگست2019کو جموںوکشمیر سے متعلق جو فیصلے لئے گئے وہ سب غیر آئینی او رغیر جمہوری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اُن فیصلوں میں یہاں کے لوگوں کی رضامندی شامل نہیں تھی اور موجودہ اسمبلی انتخابات میں عوام کے پاس بی جے پی اور اس کے آلہ کاروں کو مسترد کرکے ان فیصلوں کیخلاف اپنی ناراضگی ظاہر کرنے کا بہترین موقع ہے۔عمر عبداللہ کے مطابق بھاجپا کی یہی کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح جموں خطے میںزیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرلے اور کشمیر میں چھوٹی جماعتوں اور آزاد اُمیدواروں کی حمایت حاصل کرکے حکومت قائم کرے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی 5اگست2019کو لئے گئے فیصلوں کو صحیح قرار دینے کیلئے اسمبلی سے مہر ثبت کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ دنیا کو دکھا سکے کہ دفعہ 370کی منسوخی پر جموں وکشمیر کے عوام کو کوئی اعتراض نہیں ہے ۔عمر عبداللہ بڈگام میں انتخابی مہم کے دوران جوالا پورہ، سندی پورہ، چھون اور دیگر کئی علاقوں میں چناوی جلسوں سے خطاب کررہے تھے۔ان کے ہمراہ رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ ، ٹریجرر شمی اوبرائے ، ضلع صدر غلام نبی بٹ اور دیگر عہدیداران تھے۔

عمر عبداللہ نے عوام کو بھاجپا اور اس کے آلہ کاروں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ’’ بی جے پی کی حد درجہ کوشش یہی ہے کہ ہمارے ووٹ تقسیم ہوجائیں اور یہاں سے ایک ٹوٹا پھوٹا مینڈیٹ مل جائے اور اس مقصد کی خاطر کئی عناصر کو میدان میں اُتارا گیا اور ایک کو جیل سے الیکشن مہم چلانے کیلئے چھوڑ دیا گیا جبکہ وہ خود الیکشن لڑ بھی نہیں رہا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک، شبیر شاہ، آسیہ اندرابی اور مسرت عالم بھی اُسی کیس میں بند ہیں جس میں مذکورہ شخص بند تھا، پھر اسے خصوصی رعایت کیوں؟ چناوی پروگراموں کے حاشئے کے دوران عمر نے کہا ’’دفعہ370 کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو مستقبل میں ایک بڑے بنچ کے ذریعے رد کیا جا سکتا ہے۔اس دفعہ کی منسوخی کو سپریم کورٹ کی 5 ججوں کی بنچ نے برقرار رکھا ہے، جسے عدالت عظمیٰ کا ایک بڑا بنچ مسترد کر سکتا ہے۔کچھ بھی ناممکن نہیں ہے کیونکہ دفعہ370 کو ختم کرنے کا فیصلہ خدا کا نہیں بلکہ پارلیمنٹ میں بیٹھے چند لوگوں کا فیصلہ تھا‘‘۔ انہوں نے کہا’’ مرکز گزشتہ 10 برسوں سے جموں و کشمیر پر براہ راست حکومت کر رہا ہے، پہلے بی جے پی نے پی ڈی پی کیساتھ مل کر 2015سے لیکر 2018تک حکومت کی اور تب سے لیکر آج تک یہاں گورنر راج قائم ہے جس پر بھاجپا کا مکمل کنٹرول ہے، اب یہ بتایا جائے کہ جموں کے حالات کی ابتری کیلئے کون ذمہ دار ہے، ہم تو 10سال سے اقتدار سے باہر ہیں اور ہمارے دورِ اقتدار میںملی ٹینسی برائے نام رہ گئی تھی‘‘۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?