Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

فوڈ پروسیسنگ سیکٹر اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد | وکست بھارت کیلئے معاشی ترقی کا ایک طاقتور انجن اظہار خیال

Towseef
Last updated: September 11, 2024 11:07 pm
Towseef
Share
9 Min Read
SHARE

رونیت سنگھ بٹو

ہندوستان میں فوڈ پروسیسنگ کا شعبہ ہمارے ملک کے عزائم کی روشنی کے طور پرابھر رہاہے اور ہم ایک وکست بھارت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اب معیشت میں صرف ایک شراکت دار نہیں ہے، بلکہ یہ شعبہ تیزی سے ہندوستان کی ترقی کی کہانی کے سنگ بنیاد میں تبدیل ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم کی دور اندیشانہ قیادت میں، پالیسیوں، اقدامات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے شاندار امتزاج نے اس شعبے کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے اور اسے عالمی سطح پر ایک مضبوط قوت میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہندوستان اس وقت3.7ٹریلین امریکی ڈالر والا ملک ہے جسے ملک کی آزادی کے سوسال 2047تک30-35 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچانے کا عزم ہے۔

ہندوستان کی تبدیلی کا مرکز اس کا زرعی موسمیاتی تنوع ہے، جو ہمارے کسانوں کو قابل ذکر قسم کی فصلیں کاشت کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ دلہن، جوار، دودھ، گیہوں، چاول اور پھلوں اور سبزیوں کی ایک وسیع رینج کی پیداوار میں عالمی رہنما کے طور پر ہندوستان کے پاس قدر میں اضافے کیلئے بے مثال وسائل کی بنیاد ہے۔ اس زرعی کثرت نے ہمارے محنتی کسانوں کی طرف سے احتیاط کے ساتھ اختیار کی گئی جدت اور کاروبار کی ایک نئی لہر کو جنم دیا ہے، جس سے فوڈ پروسیسنگ کے فروغ پذیر سیکٹر کو وسعت ملی ہے۔

یہ شعبہ ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا سنگ بنیاد بن چکا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، تکنیکی ترقی اور مارکیٹ کے نئے مواقع کی تخلیق کے ذریعے ترقی کرتے ہوئے آگے بڑھا رہا ہے۔ اس متحرک تبدیلی کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے، بھارت سرفہرست عالمی معیشتوں میں سب سے بڑی اور سب سے زیادہ نوجوان عمرکی کام کرنے والی آبادی پر فخر کرتا ہے۔ اس کے بعد جدید پروسیسنگ ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لاتے ہوئے صنعت نے فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کو کم کرنے، مصنوعات کی شیلف لائف کو بڑھانے اور اس بات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے تاکہ کسانوں کو ان کی محنتوں اورکوششوں کا بہتر منافع ملے۔

جیسا کہ ہندوستان کا فوڈ پروسیسنگ سیکٹر مسلسل ترقی کر رہا ہے، یہ نہ صرف بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہے بلکہ عالمی صارفین کے بدلتے ذوق اور ترجیحات کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیشکش کو متنوع بھی بنانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ اس طرح زراعت اور فوڈ پروسیسنگ کے درمیان قریبی ہم آہنگی معاشی ترقی کا ایک طاقتور انجن بن گیا ہے۔ یہ اس اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے جو ملک کے مستقبل کی تشکیل میںہمارے کسان اور زراعت ادا کرتے ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ ہندوستان کی زرعی پیداوار بہتر قیمت اور معیار کے ساتھ دنیا کے ہر کونے تکپہنچ جائے۔ اس انضمام کے ذریعے، ایک متحرک اور نوجوان افرادی قوت کی مدد سے ہم ایک لچکدار، عالمی سطح پر ابھرتے ہوئےمسابقتی شعبہ کا مشاہدہ کرتے ہیں جو ہندوستان کو ایک خوشحال اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جانے کے لیے تیار ہے۔

کووڈ-19وبائیامراض کے دوران ایک فیصلہ کن موڑ اس وقت آیا جب اس شعبے نے ایک متاثر کن لچک کو ظاہر کیا، جس نے تیزی سے خوراک کی ڈبہ بندی کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کی کوشش کی ۔ ‘کھانے کے لیے تیار’،‘پکانے کے لیے تیار‘اور ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی طرف بتدریج تبدیلی نے غذائی تحفظ اور غذائیت میں اس شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ ہندوستان میں خوراک اور غذائی تحفظ کے چیلنجوں سے نمٹنے ،سہولت فراہم کرنے، طویل شیلف لائف اور دور دراز علاقوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے کے لیے فوڈ پروسیسنگ کا ایک مضبوط شعبہ انتہائی ضروری ہے ۔ یہ کسانوں کے لیے بہتر قیمتوں کیوصولی کو بھییقینی بناتا ہے اور مارکیٹ کے مواقع کو بڑھاتا ہے، جس سے جی ڈی پی پر نمایاں اثر پڑتا ہے اور ذریعہ معاش کو سہارا ملتا ہے۔

سب سے آگے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز کی وزارت(ایم ایف پی آئی)جو فلیگ شپ پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے ، اورجو پی ایم کسان سمپدا یوجنا(پی ایم کے ایس وائی)جیسے سرخیل پروگراموں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ یہ اقدام جدید انفراسٹرکچر تیار کرکے اور فارم گیٹ سے خوردہ فروشی تک سپلائی چین مینجمنٹ کو بہتر بنا کر اس شعبے کو تبدیل کر رہا ہے۔ ان کوششوں کی تکمیل کرتے ہوئے مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز کی پی ایمفارملائزیشن(پی ایم ایف ایم ای)اسکیم ٹیکنالوجیکو اپ گریڈ کرنے، صلاحیت کی تعمیر اور مارکیٹنگ کے لیے معاونت کے ذریعے مائیکرو فوڈ پروسیسنگیونٹس کی ترقی کو آگے بڑھاتی ہے۔ پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم(پی ایل آئی ایس)بڑھتی ہوئی فروخت سے منسلک مالی انعامات کی پیشکش کر کے گھریلو مینوفیکچرنگ اور برآمداتی نمو کو مزید تقویت بخشتی ہے۔ مزید برآں،این اے بی اے آر ڈیکے تحت2000کروڑ کا خصوصی انفراسٹرکچر فنڈ سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کو تقویت دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یہ مربوط نقطہ نظر فوڈ پروسیسنگانڈسٹری اور متعلقہ شعبوں کو بلند کرنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی پر زور دیتا ہے، جس سے ایک مضبوط، مربوط اور مستقبل کی طرف ترقی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور اس کا ڈیموگرافک ڈیویڈنڈ فوڈ پروسیسنگ سیکٹر کو نئی بلندیوں تک پہنچنے کا ایک منفرد اور بے مثال موقع فراہم کرتا ہے۔ حکومت کی آگے کی سوچ رکھنے والی کاروبار کی حامی اصلاحات، بشمول اسٹریٹجک ٹیکس مراعات، کاروباری اقدامات کرنے میں آسانی اور اہم بنیادی ڈھانچے کی ترقی نے سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے موزوں ماحول کو فروغ دیا ہے۔ یہ معاون منظر نامہ نہ صرف عالمی توجہ کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے بلکہ ہندوستان کو فوڈ پروسیسنگ کی صنعت میں جدت اور توسیع کے لیے ایک متحرک مرکز کے طور پر جگہ دیتا ہے۔

گزشتہ ایڈیشن کی شاندار کامیابی کے بعد 2023میںوزارت، 19 سے 22 ستمبر 2024 تک ورلڈ فوڈ انڈیا کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس تقریب میں فوڈ انڈسٹری کے ہر پہلو سے تعلق رکھنے والے افراد خیالات کا تبادلہ کرنے، مواقع تلاش کرنے کے لیے اکٹھے ہوں گے اور اس اہم شعبے کی مجموعی ترقی میں اپنا حصہ دیں گے۔ یہ عالمی فوڈ ایکو سسٹم کے مینوفیکچررز، پروڈیوسرز، سرمایہ کاروں، پالیسی سازوں اور تنظیموں کا ایک طرح کا اجتماع ہوگا۔

ورلڈ فوڈ انڈیا 2024 ایک ایسے پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جہاں اسٹیک ہولڈرز اختراعات کو دریافت کرنے، شراکت داری قائم کرنے اور پائیدار خوراک کے مستقبل کے لیے ایک کورس تیار کرنے کے لیے اکٹھے ہوتے ہیں۔ آئیے ہم آنے والے مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایک مزید خوشحال اور لچکدار خوراک کے نظام کی طرف سفر شروع کریں جو ویلیو چین کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچائے۔ جہاں جدت، پائیداری، اور خوشحالی ہماری قوم کو ترقی دیتی ہے۔
(مضمون نگاروزارت فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے مرکزی وزیر مملکت ہیں ۔مضمون بشکریہ پی آئی بی)

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
انسدادِ بدعوانی بیورو کی کارروائی، جے ڈی اےملازم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
تازہ ترین
پارلیمنٹ کو آپریشن سندور میں تباہ ہونے والے جنگی طیاروں کے سلسلے میں فوجیوں کے بیان پر بحث کرنی چاہئے: کانگریس
برصغیر
میرواعظ عمر فاروق کو مذہبی فرائض کی ادائیگی سے روکنا ناقابل فہم: محبوبہ مفتی
تازہ ترین
لداخ کی شناخت کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے: ایل جی کویندر گپتا
برصغیر

Related

مضامین

ایمان، دل کی زمین پر اُگنے والی مقدس فصل ہے روشنی

July 17, 2025
مضامین

انسان کی بے ثباتی اور اس کی غفلت فہم و فراست

July 17, 2025
مضامین

حسد کا جذبہ زندگی تباہ کردیتا ہے فکر وفہم

July 17, 2025

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔دورِ حاضر میں انسان کی حُرمت دیدو شنید

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?