عظمیٰ نیوز ڈیسک
کینیا//وسطی کینیا میں پرائمری بورڈنگ سکول میں آگ لگنے سے 17 طلبہ ہلاک اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سکول میں آگ لگنے سے 14 طالب علم زخمی ہوئے، جو مقامی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں جن میں سے 1 ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب نیری کاؤنٹی میں ہل سائیڈ اینڈ اراشا اکیڈمی سکول میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ شدید جھلسنے کی وجہ سے بیشتر طلبہ کی شناخت کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔