Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

جموں کشمیر کے ہونے والے انتخابات ! | میدان کون مارے گا،کرسی کس کی ہوگی؟ حال چال

Towseef
Last updated: September 3, 2024 11:31 pm
Towseef
Share
10 Min Read
SHARE

منظور الہٰی ۔ترال

ایک طویل عرصہ یعنی قریباً 10 سال کے بعد الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کرانےکی تاریخوں کا اعلان گذشتہ ماہ کیا گیا،جس کی مانگ یہاں کی سیاسی پارٹیاں عرصۂ دراز سے کرتی چلی آرہی تھیں۔ سال 2014 کے بعد جموں کشمیر میں پھر اسمبلی چنائو کیے جارہے ہیں ،الیکشن کمیشن راجیو کمار کی جانب یہ انتخابات 18 ستمبر سے یکم اکتوبر تک تین مرحلوں میں یہ کیے جارہے ہیں۔
جموں و کشمیر کی 90 اسمبلی سیٹوں کے لیے تین مراحل میں انتخاب ہوں گے۔ پہلے مرحلہ میں 18 ستمبر کو، دوسرا 25 ستمبر کو اور تیسرا مرحلہ یکم اکتوبر کو ہوگا۔جبکہ 8 ؍اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی جموں وکشمیر کا سیاسی منظرنامہ ایک بار پھر گرم ہو گیا ہے۔ جموں و کشمیرمیں یہ اسمبلی انتخابات کئی معنوں سے تاریخی نوعیت کے ہوں گے، کیونکہ یہ جموں و کشمیر میں گزشتہ پانچ سال کے دوران مختلف تبدیلیوں کے بعد ہو رہے ہیں۔ ان میں سے سب سے اہم واقعہ 5 ؍اگست 2019 ء کا ہے،جب جموں و کشمیر کے آرٹیکل 370 کو منسوخ کردیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ریاست کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کر دیا گیا اور جموں وکشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا۔خیر!انتخابات کے اعلان کے بعد ہی جموں کشمیر کے سیاست دانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے، اورانہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اس فیصلے کی سراہنا بھی کردی ہے۔ کئی سیاست دان یہ بھی کہتے ہوئے نظر آرہے کہ کافی تاخیرکے بعدبھی الیکن کمیشن کا یہ فیصلہ باعث ِاطمینان ہے،اور اسے قابلِ تحسین قرار دے رہے ہیں۔چنانچہ جموں و کشمیرمیں اسمبلی انتخابات کرانے کے اعلان کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں بڑے پیمانے پر سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع ہوا جو آج تک عروج تک پہنچ چکا ہے۔تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سےاُچھل کود کا جو سلسلہ چل پڑاہے،،وہ تواتر کے ساتھ جاری ہے۔ہر سیاسی جماعت اپنے سیاسی مقاصد کو حاصل کرنے کی کوششوں میں مگن ہوچکی ہے۔جہاںکوئی سیاسی لیڈر یا کارکن رات کو کسی ایک سیاسی پارٹی سے اپنا رشتہ توڑتا ہے تو اگلی صبح کو کسی دوسری سیاسی پارٹی سے اپنا رشتہ جوڑتا ہے،اور یہ سلسلہ بھی تاایں دم جاری ہے۔کوئی پارٹی کی طرف سے منڈیٹ نہ ملنےپر ناراض نظر آرہا ہے اور کوئی نامزدگی حاصل کرنے کی خاطر ایسا سب کچھ کرتا ہو ا دکھائی دیتا ہے۔اسی طرح مختلف سیاسی پارٹیوں کا کارکنان بھی محض اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے ایک پارٹی چھوڑکر دوسری پارٹی میں داخل ہورہے ہیں۔ اگرچہ یہ سب کچھ پہلی بار نہیں ہورہا ہے بلکہ پہلے بھی ایسا کچھ ہوتا رہتا تھا لیکن اس بار یہ سلسلہ بڑے پیمانے پر ہورہا ہےکہ کس طرح انہیں اجتماعی اور انفرادی مفادات حاصل ہوسکتے ہیں ۔چنانچہ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا انعقاد کروانےکے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی جموں کشمیر پردیس کانگرس نے پارٹی کے سابق صدر وقار رسول وانی کو ہٹا کر طارق حمید قرہ کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کا نیا صدر مقررکرلیا ہے۔ اُدھر نئی دلی سے کانگریس صدر ملکاارجن کھرگے اور راہل گاندھی،گذشتہ ماہ جموں و کشمیر کے دو دن کے دورہ اپنی پارٹی کا مشن اور منشور سامنے رکھا،جبکہ وہ رواں مہینے میں پھر جموں و کشمیر کے دورے پرآرہے ہیں۔اپنے پہلے دورے میں انہوں نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ الائنس کرنے کے لیے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ کے گھر جا کر ان سے ملاقات بھی کی ہے۔ این سی کے ساتھ کانگرس نے مختلف سیٹوں پر الائنس کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ادھر پیوپلس ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی جہاں ایک طرف سے پارٹی سے بھاگے ہوئے لیڈروں کی پارٹی میں واپسی کا خیر مقدم کر رہی ہیں وہیں دوسری جانب سے پی ڈی پی کے کئی سینیئر لیڈر پارٹی کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ شوپیاں اور پلوامہ سے پی ڈی پی کے کئی ڈی ڈی سی بی ڈی سی اور سابق ایم ایل اے پارٹی کو چھوڑ کر عوامی اتحاد پارٹی کو گلے لگایا ہے۔ جموں کشمیر اپنی پارٹی کا حال بے حال ہوتا جا رہا ہے پارٹی کو کئی سینیئر لیڈروں نے خیر بات کر کے دوسری پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کی بھی اُلٹی گنتی چل رہی ہے۔ ڈی پی اے پی سے بھی کئی لیڈر بنیادی رکنیت سے استعفی دے چکے ہیں ۔ پہلے پہلےذرائع ابلاغ سے یہ خبریں بھی آتی رہیں کہ ڈی پی اے پی کے صدر اور سابق وزیراعلی غلام نبی آزاد دوبارہ کانگرس میں جانے کی سوچ رہے ہیں لیکن بعد میں یہ باتیں بھی جھوٹی ثابت ہوئیں۔ ادھر انجینئر رشید کی پارٹی عوامی اتحاد پارٹی بھی میدان سیاست میں آگے آرہی ہے۔ اے ائی پی پارٹی میں لگاتار جوائننگ ہو رہی ہے کئی بڑی پارٹیوں کو چھوڑ کرکے کچھ اہم رکن اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اس بیچ پارٹی کی جانب سے پہلے مرحلے کے لیے تمام امیدواروں کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ بھارتی جنتا پارٹی بی جے پی کی اسمبلی الیکشن میں اپنی پیش رفت جاری رکھی ہوئی ہے۔ وادی میں بی جے پی اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کی کوششوں کے باوجود، حالیہ پارلیمانی انتخابات میں وادی کے تین پارلیمانی حلقوں میں سے کسی بھی نشست پر اپنا امیداوار میدان میں نہیں ڈال سکی ۔ دریں اثنااپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس جیسی علاقائی جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرنے کی کوششوں کے ساتھ محدود کامیابی حاصل کرنے کے بعد، بی جے پی نے اب تنہا چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ دیکھنا باقی ہے کہ آیا پارٹی کشمیر میں امیدوار کھڑا کرے گی یا لوک سبھا انتخابات کی طرح اسمبلی انتخابات میں بھی ایسا ہی طریقہ اختیار کرے گی۔ پارٹی کے صدر رویندر رینا کی جانب سے اس بار 50 پار کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کی جانب سے جموں کشمیر کی عوام کو پانی بجلی کے 200 یونٹ راشن فی صارف (بی پی ایل) 10 کلو ماہانہ رسوئی گیس (ای ڈبلیو ایس) 12 سلینڈر سالانہ مفت دینے کا وعدہ کیا ہے۔ جموں کشمیر کی دوسری پارٹی بھی دعوے اور وعدے کر کرنے میں کسی سے پیچھے نہیں رہی ہیں۔ جموں کشمیر اپنی پارٹی کےصدر الطاف بخاری کی جانب سے بھی کئی بڑے وعدے کیے گئے ہیں ،انتخابی مہم میں آنے والے سب سے بڑے سیاسی مسئلوں میں سے ایک آرٹیکل 370 کی منسوخی ہے۔ این سی پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی ان کے انتخابی منشور میں اولین ترجیح ہے۔ علاقائی جماعتوں کا خیال ہے کہ یہ مسئلہ ابھی بھی رائے دہندوں کے دلوں کی گہرائی میں گونجتا ہے، اور وہ ترقی، سڑکوں، بجلی اور پانی جیسے روایتی خدشات کے ساتھ ساتھ اسے اپنی مہم کا مرکزی موضوع بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایسے میں اگر دیکھا جائے تو حالیہ لوک سبھا انتخابات میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ نے آنے والے اسمبلی انتخابات میں اسی طرح کی اعلیٰ سطح کی کارکردگی کی اُمیدیں بڑھا دی ہیں۔ جب ہم اس تاریخی انتخابی معرکے کے قریب پہنچتے ہیں تو کئی اہم سوالات جنم لیتے ہیں۔ کیا نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی بالترتیب کشمیر اور جموں خطوں میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھریں گی ؟ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں، این سی نے وادی کے تین حصوں میں سے دو میں کامیابی حاصل کی ہے، اننت ناگ اور سرینگر پارلیمانی نشستوں پر جب کہ بی جے پی نے جموں کی دونوں نشستوں پر کامیابی پائی ۔ جموں اور ادھم پور سے اگر ووٹنگ کا یہ نمونہ اسمبلی انتخابات میں دہرایا جاتا ہے تو یہ یونین ٹیریٹری کے مستقبل کے سیاسی منظر نامے کو تشکیل دے سکتا ہے۔ یہاں اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ کرسی کس کی ہوگی، کس کے ہاتھ میں اائے گی
تاہم یہ بات کہنا قابل از وقت ہوگا کہ جموں کشمیر کا آنے والا چیف منسٹر کون ہوگا اور کس کی سرکار بر سر اقتدار آئے گی۔ یہ دیکھنے والی بات ہوگی کہ جموں کشمیر کی عوام اب کس کو اپنی رہنمائی کے لیے چنیں گے۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?