عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// سنجواں علاقے میں فوجی بیس کیمپ پر ملی ٹینٹ کے حملے میں زخمی ہونے والا فوجی جوان پیر کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔
حملے میں جوان کو شدید چوٹیں آئی تھیں اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لا سکا۔
قبل ازیں، ملی ٹینٹوں نے سنجواں علاقے میں فوجی بیس کیمپ پر حملہ کیا تھا۔
دفاعی حکام نے مزید بتایا کہ جوابی فائرنگ کی گئی اور علاقے میں مزید کمک روانہ کر دی گئی ہے۔