Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

! ٹیکنالوجی کادوراورنوجوان کی شناخت

Towseef
Last updated: September 1, 2024 11:16 pm
Towseef
Share
6 Min Read
SHARE

بلا شبہ ہر زمانے کے اپنے تقاضےہوتے ہیں، جو انسان زمین پر سفر کرتا ہے اُس کے پائوں میں آبلے پڑتے ہیں اور جو آسمان کا سفر کرتاہے،اُس کے دِل میں آبلے پڑجاتے ہیں۔آج کا زمانہ ٹیکنالوجی کا ہےاور اس ٹیکنالوجی زمانےکے بھی اپنے تقاضے ہیں۔ اس زمانے میں ڈیجیٹل شناخت بنانا اور اس شناخت کو استعمال کرنا بھی دو علیحدہ باتیںبن چکی ہیں۔اگرچہ شناخت کے یہ نئے حوالے رائج ہوئے ہیں،لیکن اس شناخت کے بحران کا مسئلہ بھی زیربحث آچکاہے۔ یونیورسٹیوں میں انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں الیکٹرانکس کے شعبوں میں زیر تعلیم طلاب کے مطابق سوشل میڈیا کی آمد کے ساتھ کچھ نئے سوالات نے بھی سر اٹھایا ہے۔جن کے مثبت اور منفی دونوںاثرات نوجوانوں میں واضح طور پر نظر آنے لگے ہیں اور یہ عمل دنیا بھر میں ہو رہا ہے۔بے شک بَلاگز نے بہت سے نوجوانوں کو لکھنے پڑھنے کی طرف مائل کیا ہے اور بہت سے نوجوان اپنے سوچ سے کچھ نہ کچھ لکھنے یا تصنیف کرنےکے قابل تو بن چکے ہیں، لیکن اس کا منفی اثر یہ بھی سامنے آرہا ہے کہ وہ جو کچھ سوچتے ہیں، اُسے انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا کے سامنے پیش کردیتے ہیں ،جن سےعام لوگوں پر منفی اور مثبت اثرات دونوں مرتب ہوجاتے ہیں۔ آج انٹرنیٹ استعمال کرنے والا ہر شخص ایک ذاتی شناخت رکھتا ہے اور ویب کی دنیا کی بہت سی شناختیں رکھ لیتا ہے۔ گویاشناخت کے خانے بڑھنے کے ساتھ ذہنی خلجان بھی بڑھ رہا ہے۔یعنی ہر وقت اپنی ڈیجیٹل شناخت کی بہتر انتظام کاری ، فیس بک، ٹوئٹر، بلاگز اور گروپ کے صفحات بہتر بنانے، یوٹیوب چینل کو اَپ ڈیٹ رکھنے اور نہ جانے کیا کیا پریشانی لاحق رہتی ہے۔ نوجوان اس فکر میں رہتے ہیں کہ ان کی کوئی بھی سرگرمی ویب پر تحریر یا تصویر کی صورت میں آنے سے رہ نہ جائے۔ جس کے لئے بہت سے نوجوان غیر مفید سرگرمیوں میں دن ورات اپنا وقت صرف کردیتے ہیںاور ایک دوسرے سے بازی لے جانے کی تگ و دَومیں رہتےہیں۔ بعض اوقات گھر کے ضروری کام اور تعلیم تک سے صرفِ نظر کرلیتے ہیں۔ ان تمام سرگرمیوں کے دوران وہ عملی طورپر سماجی رابطوں سے دور ہو جاتے ہیں اور گھنٹوں کمپیوٹر کے سامنے یا سیل فون ہاتھ میں لئے مصروف رہتے ہیں۔ اس طرح ان کی جسمانی سرگرمیاں محدود ہونے کی وجہ سے صحت کے مسائل سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ ترقی یافتہ دنیا میں ان مسائل پر شدومد کے ساتھ مباحثے تو جاری ہیں جو ذرایع ابلاغ کی زینت بھی بنتے رہتے ہیں۔ بہت سی جامعات میں ان مسائل پر تحقیقی کام بھی ہورہا ہے، لیکن ہمارے یہاں لوگ انفرادی سطح پر ان مسائل پر گفتگو کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں کرپاتے ہیں۔سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے استعمال کی وجہ سےاور مسائل بھی پیدا ہوئے ہیں۔ بہت سے نوجوان برسوں سے جھوٹی شناخت کے ساتھ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر موجود ہیںاور یہ جھوٹی شناخت ان کے ذہنوں پر بھی اثر انداز ہو رہی ہےگویاوہ شناخت کے تصادم کی کیفیت میں جی رہے ہیں، جو خطرناک بات ہے۔ اس ٹیکنالوجی نےاُنہیںبہ یک وقت کئی کشتیوں کا سوار بنا دیاہے۔ ایک جانب اسلامی اور مشرقی شناخت، روایات، آداب اور سماجی تقاضے ہیں اور دوسری جانب مغرب کی شناخت، روایات، آداب اور ترقی کی چکا چوند ہے۔ ہمارے جوان جسمانی طور جہاں رہتے ہیںاور دوستیاں دوسرے ممالک کے لوگوں کے ساتھ کرتے ہیںاور اُنہی کی باتوں کے اثرات قبول کرلیتے ہیں۔ اس طرز عمل کا اثر اُن کے قلب و ذہن پر تیزی سے مرتب ہو رہا ہے،جس سے ہمارانوجوان مختلف اقسام کے مخمصوں کا شکار ہورہا ہے۔ جب وہ اپنا مقابلہ ترقی یافتہ دنیا کے نوجوانوں سے کرتے ہیں تو ان میں سے کچھ مثبت انداز میں اپنے آپ کو اور معاشرے کو بہتر بنانے کی فکر میںلگ جاتے ہیں۔لیکن زیادہ تر نوجوان مایوسیوں اور پریشانیوں کےشکار ہوکر ہی رہ جاتے ہیں ۔ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس اور انٹرنیٹ کی دیگر سائٹس کی بدولت دنیا بھر میں سیکڑوں دوست بنا لیتے ہیں، لیکن اپنے معاشرے میں اپنے دوست و احباب کوکھو دیتے ہیںاور انٹرنیٹ کے ذریعے بھی تعلیم، تحقیق، سائنس، ٹیکنالوجی اور کاروباری میدان میں کچھ بھی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔ درحقیقت کوئی بھی چیز تب تک بُری نہیں ہوتی جب تک وہ حد سے نہ بڑھے۔ کسی بھی قسم کی زیادتی نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔ ہمیں سوشل میڈیا کا استعمال اس طرح کرنا چاہیے کہ اس سے ہماری سوچ کو مثبت پہلو ملے،ہماری اخلاقی اور مادّی ترقی کی راہیں کھلیں اوراس کے استعمال سےہمارےذہن و شعور پر اچھا اثر پڑے۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین
حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع
برصغیر
کشمیر کی سیاحت میں بے مثال اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے: منوج سنہا
تازہ ترین
بارہمولہ میں قبرستان میں غیر مجاز کھدائی کے الزام میں ٹھیکیدار، جے سی بی ڈرائیور گرفتار:پولیس
تازہ ترین

Related

اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025
اداریہ

قومی تعلیمی پالیسی! | دستاویز بہت اچھی ، عملدرآمد بھی ہو توبات بنے

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?