عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// پولیس نے اتوار کو جموں میں 12 بور ڈبل بیرل بندوق اور دو زندہ کارتوس سمیت ایک مجرم کو گرفتار کیا۔
پولس ترجمان نے بتایا کہ گلواڈے چک کے رہائشی جیت راج کو تحصیل مڑھ میں اُس کے گھر کے قریب سے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنی نجی گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس کے بوٹ سپیس میں چھپایا گیا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ کاناچک پولیس تھانہ میں اس سلسلے میں باضابطہ طور پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس کی سرگرمیوں، ساتھیوں اور کسی بڑے نیٹ ورک سے ممکنہ روابط کی تحقیقات کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ راج کی گرفتاری غیر قانونی اسلحے کی گردش کو روکنے اور مقامی کمیونٹی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں پولیس کی ایک اہم فتح ہے۔
پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور جرائم کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں مدد کے لیے اپنے علاقے میں کسی بھی مشکوک سرگرمی کی پولیس کو اطلاع دیں۔