زاہد بشیر
گول// پنچایت گوئی بھیمداسہ گول میں نوجوانوں کی طرف سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پوری پنچایت کی ایک آزاد یوتھ فیڈریشن کو ایک تنظیمی شکل دی گئی ۔اس موقعہ پر موجود نوجوانوں کہا کہ ترقی کے اعتبار سے پنچایت کی کی خستہ حالت ،روایتی سیاست اور سیاسی ٹھیکیداروں سے تنگ آ کر نوجوانوں نے یہ فیصلہ لیا۔اس یوتھ کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہے۔آنے والے الیکشن کے لیے ہر پارٹی کے ساتھ بات کرنے کے دروازے کھلے ہیںاور جو بھی بات ہو گی وہ پنچایت کے مسائل کو لے کر ہو گی۔سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کر کے حتمی فیصلہ دوسری میٹنگ میں لیا جائے گا جو کہ اگلے 2چار دن کے اندر ہو گی۔نوجوانوں نے کہا کہ ماضی میں بھی الیکشنوں کے دورا ن یہاں کے نوجوانوں کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کئے گئے تھے لیکن جب کوئی جیت جاتا ہے تو پھر وہ پانچ سال کے بعد ہی نظر آتا ہے اس لئے آج نوجوانوں نے میٹنگ کی تا وہ اُس اُمید وارکا ساتھ دیں گے جو مقامی نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہو ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔