یواین آئی
کیف//روس کا ایم آئی 8ہیلی کاپٹر ،جس میں 22افراد سوار تھے، لاپتہ ہوگیا ہے۔ سرچ آپریشن جاری ہے۔روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر نے کامچٹکا کے علاقے وچکازیٹس آتش فشاں کے قریب اڑان بھری لیکن یہ منصوبہ بندی کے مطابق اپنی منزل تک نہ پہنچا۔روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نے کرمنل کیس کے تحت واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے جس میں ٹریفک سیفٹی قوانین اور فضائی ٹرانسپورٹ آپریشن کی خلاف ورزی جیسی شقیں بھی شامل ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق 40 سے زائد اہلکار لاپتا ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ہیں، خراب موسم اور شدید دھند کے باعث ہیلی کاپٹر کا پتا نہیں لگایا جاسکا۔روسی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر سے رابطہ بھی ممکن نہیں ہو پارہا۔ریسکیو ٹیم ہفتے کے روز روس کے مشرق بعید میں لاپتہ ہونے والے ہیلی کاپٹر کی تلاش میں ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 22 افراد سوار تھے۔ایم آئی-8 ایک دو انجن والا ہیلی کاپٹر ہے جسے 1960 کی دہائی میں ڈیزائن کیا گیا تھا۔ یہ روس سمیت بہت سے دوسرے ممالک میں بڑے پیمانے پر استعمال ہوتا ہے ۔