عظمیٰ نیوزسروس
جموں //بی جے پی کےقومی جنرل سکریٹری اور جموں و کشمیر اور لداخ کے انچارج ترون چُگ نے اتحاد اور تنوع پر فاروق عبداللہ کے حالیہ تبصروں پر تنقید کی ہے۔چگ نے نیشنل کانفرنس کے بیانات میں اچانک تبدیلی کو محض سیاسی ڈرامہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔چگ نے کہا “ہم این سی کی عبداللہ کی قیادت والی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ خالی بیان بازی سے آگے بڑھ کر ایک متحد اور مربوط قوم کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کرے‘‘۔انہوں نے صورتحال کی ستم ظریفی پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ نیشنل کانفرنس جس نے اپنے انتخابی منشور میں دفعہ 370کو بحال کرنے کے وعدوں سے عوام کو چکرا دیا تھا، اب دعویٰ کرتی ہے کہ اس میں 100 سال لگ سکتے ہیں۔ چگ نے کہا کہ اتحاد کے چیمپئن کے طور پر دیکھنا ان کے لیے “ستم ظریفی” ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے کہ وہ دوسروں کو اکٹھا ہونے پر لیکچر دیں، وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو جھوٹے وعدوں سے گمراہ کرنا بند کریں اور حقیقی حل فراہم کرنے پر توجہ دیں۔