عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیگل میٹرولوجی ڈپارٹمنٹ سری نگر کی انفورسمنٹ یونٹ نے صارفین کو کم وزن والے گیس سلنڈر فروخت کرنے کی پاداش میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر سے 1.5 لاکھ کا جرمانہ وصول کیا۔ایل پی جی سلنڈر جن کا وزن 14.2 کلو گرام کی مقدار کے مقابلے میں 400 گرام کم پایا گیا تھا، کو محکمہ نے سرینگر سے ضبط کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ ان سلنڈروں کے فراہم کنندہ کے ساتھ اٹھایا گیا تھا جنہوں نے محکمانہ سطح پر اس جرم کو کمپانڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔لیگل میٹرولوجی انفورسمنٹ سرینگر نے 1.5 لاکھ جرمانے کے بعد مجرم کی طرف سے ایک حلف نامہ جمع کرایا گیا کہ وہ قانونی میٹرولوجی ایکٹ کی شقوں کی مکمل طور پر پابندی کرے گا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ موجودہ مالی سال کے دوران محکمہ نے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹروںسے اب تک 7.14 لاکھ روپے بطور جرمانہ وصول کیا۔ایل پی جی سپلائی کرنے والوںکو ہدایت کی دی ہے کہ صارفین کو مقررہ قیمت پر گیس کی فراہمی کی جائے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی کی جائے گی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔