عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے جمعہ کو7 پولیس اور 2سیول انتظامیہ کے افسران کی تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری حکم نامہ کے مطابق ایس ایس پی سی آئی ڈی،ہیڈ کواٹر امتیاز حسین میرکو آشیش کمار مشراکی جگہ ایس ایس پی سرینگر تعینات کیا گیا ۔ ایس ایس پی بارہمولہ گورندرپال سنگھ کوپولیس ٹیلی کمیونیکیشن کے انچارج ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل پولیس ٹرینگ اینڈ پالیسی منوج کمار پنڈتا کو اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی کپوارہ شوبھیت سکسینہ کو ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کوارٹرز کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔جموں کشمیر آرمڈ پولیس 11ویں بٹالین کے کمانڈنٹ محمد زیدکو ایس ایس پی بارہمولہ جبکہ آئی آر5 ویں بٹالین کے کمانڈنٹ غلام جیلانی وانی کو ایس ایس پی کپوارہ کے عہدے پر فائز کیا گیا۔محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکریٹری کی جانب سے جاری آرڈر کے مطابق ایس پی ہندوارہ دائود ایوب کو تبدیل کرکے ایس ایس پی سی آئی ڈی ہیڈ کواٹر جبکہ آئی آر5 ویں بٹالین کے ڈپٹی کمانڈنٹ افروز احمد کو ایس پی ہنڈوارہ تعینات کیا گیا۔ ایک اور حکم نامہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر فضل الحسیب کو تبدیل کرکے جموں کشمیرٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا اور ڈائریکٹر ٹورازم جموں وویک نند رائے کو اضافی چارج سے فارغ کیا گیا۔ آرڈر کے مطابق فارنسک سائنس لیبارٹری کے ڈائریکٹر محمد شاہد سلیم کو تبدیل کرکے ضلع ترقیاتی کمشنر شوپیاں تعینات کیا گیا۔