محمد تسکین
بانہال// رام بن ۔ بانہال سیکٹر میں بارشوں کا سلسلہ رک رک کر تیسرے روز بھی جاری رہا تاہم قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت پر کوئی اثر نہیں پڑا اور معمول کا ٹریفک جمعہ شام تک اپنی منزلوں کی طرف بڑھ رہا تھا۔ٹریفک پولیس حکام نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جمعہ کے روز دوپہر بعد تک تک جاری رہنے والی بارشوں کے باوجود شاہراہ پر دوطرفہ ٹریفک جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کو دوطرفہ ٹریفک کے بعد ٹرکوں کو بھی شاہراہ پر چلنے کی اجازت تھی اور بھاری مال بردار ٹریفک جموں سے وادی کشمیر کی طرف بڑھ رہا تھا ۔