عظمیٰ نیوزسروس
ریاسی //ریاسی کے ایکس پنڈیچر اوبزرور ڈاکٹر ندھی کھیرا نےضلع الیکشن حکام کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ منعقد کی اور آنے والے اسمبلی اِنتخابات کے لئے وضع کردہ اَخراجات کی نگرانی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ایکس پنڈیچر اوبزرور کو میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے اُنہیں الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق اِنتخابات سے متعلق اخراجات کی نگرانی کے لئے ڈِسٹرکٹ الیکشن اتھارٹی کی طرف سے اُٹھائے گئے اَقدامات کے بارے میں جانکاری دی گئی۔میٹنگ میں ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر وشیش مہاجن، ایس ایس پی گورو سیکروار اور شری ماتا ویشنو دیوی اور ریاسی حلقہ کے آر او ز نے شرکت کی۔
ایکس پنڈیچر نے اخراجات کی نگرانی کرنے والی ٹیموں، تمام 3 اے سیزاسٹیٹک سرویلنس ٹیموں اور فلائنگ سکارڈ ٹیموں کے اسسٹنٹ ایکس پنڈیچر اوبزرورںکے ساتھ بات چیت کی اور انہیں اِنتخابی اخراجات کے سلسلے میں کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے سخت نگرانی اور اِنتخابی عمل کے دوران کسی بھی قسم کے غیر قانونی اخراجات کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو یقینی بنانے میں اخراجات کی نگرانی کرنے والی ٹیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔مزید برآں، ایکس پنڈیچراوبزرور نے ڈی ای او وشیش مہاجن پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیم کے ممبران دیانتداری اور پیشہ ورانہ مہارت کی اعلیٰ اَقدار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں جس سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے والے تمام اُمیدواروں کو یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔