زاہد بشیر
گول//گول میں بی ڈی سی سابقہ چیئر پرسن شکیلہ بیگم ،سابقہ زیڈ ای او عبدالرشید راتھر سرپنچوں و گوجر لیڈروں سمیت پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں میں الیاس بانہال کی جانب سے گوجر طبقہ کے خلاف نا زیبا الفاظ قابل مذمت ہیں اور اس سے گوجر طبقہ کو کافی ٹھیس پہنچی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم گوجر ہیں اور گوجر جہاں بھی ہیں ہم ایک ہیں لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا ہے کہ ہم کسی دوسرے طبقہ کے خلاف نا زیبہ الفاظ استعمال کریں ۔بانہال اسمبلی حلقہ سے پی ڈی پی امیدوار حاجی امتیاز احمد شان کی حمایت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ حاجی صاحب ایک ایماندار شخص ہیں اور بانہال حلقہ کو اس وقت اسی طرح کے ایماندار لیڈر کی ضرورت ہے جو پیسہ جمع کرنے کے بجائے عوام کی خدمت کرے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پہلے سے ہی امتیاز صاحب کو دولت سے نوازا ہے جس کی وجہ سے وہ اس سے قبل بھی غریبوں ،ناداروں ، یتیموں کی خدمت کرتے آئے ہیں جو قابل ستائش ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بانہال اسمبلی حلقہ میں تعمیر و ترقی دیکھنی ہے تو امتیازاحمد شان کو ووٹ دے کر انہیں کامیاب بنائیں ۔