یواین آئی
ممبئی// عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان توانائی، ایف ایم سی جی اور تیل و گیس سمیت دس گروپوں میں مقامی خرید کی وجہ سے سینسیکس لگاتار آٹھویں دن چڑھا اور پہلی بار 82 ہزار کو چھو گیا۔بی ایس ای کے 30 حصص والے حساس انڈیکس سینسیکس نے 349.05 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور پہلی بار 82 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرکے 82,134.61 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 99.60 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,151.95 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔ تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں فروخت ہوئی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.27 فیصد گر کر 48,807.81 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.72 فیصد گر کر 55,602.45 پوائنٹس پر آ گیا۔اس دوران بی ایس ای میں کل 4047 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 1420 میں اضافہ 2531 میں کمی جبکہ 96 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کی 28 کمپنیوں میں خرید کا دباؤ تھا جبکہ 22 کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ تھا۔بی ایس ای کے 10 گروپس میں خریداری ہوئی۔ جس کی وجہ سے انرجی 0.88، ایف ایم سی جی 0.58، فنانشل سروسز 0.13، آئی ٹی 0.18، ٹیلی کام 0.44، آٹو 0.32، بینکنگ 0.05، کنزیومر ڈیوریبلز 0.10، آئل اینڈ گیس 0.91 اور ٹیک گروپ کے حصص میں 9.02 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی دوران کموڈٹیز 0.60، انڈسٹریل 0.89، یوٹیلیٹیز 0.51، کیپٹل گڈز 0.89، پاور 0.72 اور سروسز گروپس کے حصص میں 0.74 فیصد کمی ہوئی۔