Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

محبوب العالم شیخ حمزہ مخدوم صاحبـؒ بزرگانِ دین

Mir Ajaz
Last updated: August 30, 2024 1:05 am
Mir Ajaz
Share
9 Min Read
SHARE
میربشیر احمد متولی
حضرت شیخ حمزہ مخدوم ؒکی ولادت ۹۰۰ہجری کے اواخر میں ہوئی ہے ۔خواجہ محمد اعظم دید مری کے مطابق ان کی تاریخ ولادت ’خاص دھر‘ ہے۔آپ کی جائے مولد تُجر ہے جو ضلع بارہمولہ کا ایک مشہور و معروف گائوں ہے۔اُن کے والدِ ماجد بابا عثمان رینہ نے اپنے فرزند کا نام ’حمزہ‘ رکھا ،جس کا لفظی معنٰی’ شیر‘ ہے۔شیخ الاسلام حضرت بابا داوئو خاکی کے بیان کے مطابق شیخ حمزہ مادر زاد ولی ہیں،یعنی تولد ہونے کے وقت سے ہی آپ کو عنایت ربّانی شامل حال رہی ،اس سلسلے میں چند اہم واقعات کا ذکر کرنا یہاں پر موزون ہے۔چنانچہ تولد ہونے کے کچھ دن بعد ہی ایک بزرگ نے خواب میں ایک خاص پُر رونق مجلس ہوتی ہوئی دیکھی ،جس میں حضرت رسول ِ مقبول ؐ،صحابہ کبار ؓاور بزرگان دین کے ساتھ تشریف فرما ہیں اور حضو رؐایک نوزاید بچے کو نہایت محبت ،شفقت سے پیار کرتے ہیں اور خیروبرکت کی دعا کرتے ہیں۔اس بزرگ نے نزدیک آکر عرض کی کہ یا حضرت ؐ! یہ نوزائد بچہ کس کا ہے ؟ حضور انورؐ نے فرمایا ،یہ عثمان رینہ کا بیٹا ہے۔لیکن معنوی لحاظ سے یہ ہمارا فرزند ہے ،اس کے اندر بے پناہ دینی اور روحانی صلاحیتیں موجود ہیں کیونکہ ہر پرہیز گار مسلمان ہماری اولاد میں شمار ہے۔حضور اکرم ؐ نے اسی فرمان کے حضرت شیخ حمزہ کو اپنی طرف نسبت فرمائی۔اسی طرح آپ ؒ کے دودھ پینے کے متعلق ایک مشہور واقع ہےکہ حضرت حمزہ دودھ پیتے تھے تو اُن کی والدہ ماجدہ بی بی مریم کے دودھ میں کمی پیدا ہوئی تو بہت مجبور ہوکر قریب سے ہی ایک گائوں سے دودھ پلانے کے ایک دایہ بُلائی گئی لیکن شیخ حمزہؒ نے اس دایہ کا ہرگز دودھ نہیں پیا،جس کی وجہ سے سبھوں کو حیرانگی ہوئی اور پریشانی لاحق ہوئی کہ یہ بچہ بغیر دودھ کے زندہ کیسے رہ سکے گا۔جبکہ سب سے زیادہ حیران کُن بات یہ ہے کہ آپؒ کے نشو ونما اور طاقت و توانائی میں کوئی فرق نہیں آیا ۔تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ ’’دایہ‘‘ ایک تو اپنے شوہر کی اجازت کےبغیر اور دوسرے گھر میں چار مہینے کی لڑکی چھوڑ کر آئی تھی۔اسی سبب سے شیخ حمزہ نے اس دایہ کا دودھ پینے سے احتراز کیا ۔یہ تھا پیدائشی زمانے سے ہی ولایت کا حال ۔فرماتے ہیں کہ اگر کسی وقت نماز تہجد میں تاخیر واقع ہوتی تو کمرے کے دروازے سے ایک اونچی آواز میں پکارا جاتا تھا ،اُٹھئے! اس وقت کو پا لیجئے۔غرض قدرت نے سنِ طفولیت سے ہی اُن کے دل کو خدا پرستی ،نیک نیتی اور بلند ہمتی کا حوصلہ بخشا تھا۔آپؒ بچپن میں ہی اپنی جائے مولد ’’تُجر‘‘ سے شہر خاص میں تشریف لے آئے،یہاں پر اپنے پیر طریقت حضرت بابا فتح اللہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ایک سال کا عرصہ اُن کی خدمت میں گذار کر قرآن شریف کی تعلیم مکمل کی۔اس کے بعد بابا فتح اللہ کی اجازت سے ایک بڑے مدرسہ جو ’’درالشفاء‘‘ کے نام سے مشہور تھا ،میں داخلہ حاصل کیا۔چونکہ عمر کم ہونے کی وجہ سے حضرت حمزہ کو ایک طالب علم کے سپرد کیا گیا ،اس کی عادت تھی کہ نماز تہجد میں سورہ کہف پڑھتا تھا اور آپ سُنتے رہتے تھے۔اُن کی قوت حافظہ کا یہ عالم تھا کہ کچھ دنوں کے بعد ہی اس بڑے طالب علم سے درخواست کی کہ میں تہجد میں سورہ کہف پڑھنے کا متمنی ہوں۔ اُنہوں نے جواب میں کہدیا کہ یہ سورہ شریف حفظ کرنا کچھ آسان بات نہیں۔میں بہت مدت کے بعد یہ سورہ شریف حفظ کرنے میں کامیاب ہوسکا ۔حضرت حمزہؒ نے کہا ،مجھے یہ سورہ شریف محض آپ کے تہجد میں پڑھنے سے ہی یاد ہوچکا ہے۔اس پر ان کا ساتھی بہت حیران ہوا۔اُسی وقت سے حضرت شیخ حمزہؒ مسلسل تہجد گذاری کرتے رہے۔ اس میں باقاعدہ سورہ کہف پڑھتے تھے۔غرض مدرسہ دارالشفاء میں یہ بہت مشہور ہوئے اور یہاں آپ تعلیم کے بیشتر مراحل و منازل طے کرتے رہے۔جب آپ کی عمر بیس سال کی ہوئی ،ریاضت ،شب بیداری ،قرآن خوانی اور درود و ازکار میں اس قدر کمال تک پہنچے کہ جسمانی آرام کو بالکل رخصت فرمایا۔کوئی بھی لمحہ یا گھڑی ایسی نہیں ہوتی جس میں اشاعتِ اسلام ،تبلیغ دین ،مجاہدہ نفس کا اہتمام نہیں ہوتا۔خواہ سردی ہو یا گرمی، آدھی رات کو ہی سرد پانی سے غسل کرکے نمازِ تہجد کی ادائیگی ان کا معمول بن گیا تھا۔چنانچہ ایک دن کا واقعہ ہے کہ سرما کی سردی کا زور تھا ،اس بنیاد پر ندی یا دریا کے پانی سے نہانا یا وضو کرنا اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنے کے مترادف تھا،اسی سبب سے انہوں نے ایک نزدیکی حمام میں جاکر وضو لرنے کا ارادہ فرمایااور گرم پانی سے نہانے کی غرض سے حمام کے دروازے کو کافی وقت تک دستک دیتے رہے۔لیکن اندر سے دروازہ نہیں کھولا گیا اور حمام سے واپس تشریف لاکر اس یخ دار پانی سے غسل کیا اور تہجد کی نماز ادا کی۔ہاں ! تہجد نماز میں ذرا تاخیر ہونے کے سبب دل مبارک میں سخت رنج ہوا۔چنانچہ ان کے طالب خاص علامہ دائود خاکی ؒاپنی نادر تصنیف ’’وردُ المریدین ‘‘ جو اُن کے مرشد حق شیخ حمزہؒ کی حیات طیبہ اور آپ کے کشف و کرامات اور روحانی اسرار و رموز کی ایک نادر شاہکار ہے،میں آپ کی ریاضت و عبادت کا ذکر کرتے ہیں،یعنی حضرت سلطان العارفین نے زورِ ریاضت و عبادت سے علم الیقین سے بڑھ کر عین الیقین کی منزل میں قدم جمایا ،یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو حق الیقین کے رہنما اور صدر نشین بناکر اپنے فضل و کرم کا خوب مظاہرہ فرمایا۔مطلب یہ ہے کہ حضرت شیخ حمزہ ؒ نے ریاضت ،تزکیہ نفس اور علم الیقین کے تینوں مرتبے حاصل کئے۔بایں ہمہ حضرت شیخ ایک ایسے رہبر یا پیر کامل کی تلاش میں رہے تھے ،جن کا حضرت سید المرسلین ؐ کے ساتھ برابر تسلسل ہو۔چنانچہ ان کے اس نیک مقصد کی تکمیل کچھ اس طرح ہوئی۔ آپ نے حضرت سرور کائناتؐ کو خواب میں دیکھا اور حضورؐ نے فرمایا ،کہ ہم نے آپ کے مرشد یعنی رہبر کامل کا انتظام کیا ،جو مسلسل ہمارے ساتھ متعلق ہے۔چنانچہ کچھ دن بعد ہی حضرت جمال الدین بخاریؒ وارد کشمیر ہوئے اور خواجہ احمد ایتو کی خانقاہ جو محلہ ملک صاحب میں واقع تھی،میں تشریف لے گئے اور وہیں حضرت محبوب العالم کی رہبری فرمائی اور اُن کو ذکرِ چہار ضرب کی تعلیم فرمائی۔غرض حضرت شیخ حمزہؒ ایکطرف ایک اعلیٰ پایہ کے عابد تھے اور دوسری طرف ایک عظیم مفکر ِ مجدد دین تھے۔آپ نے بڑے بڑے باطل پرستوں اور مکاروں سے برسرپیکار رہنے میں ہر ممکن حوصلے اور ہمت و جوانمردی کاثبوت پیش کیا اور اس مسلسل جدوجہد میں پائے استقلال میں ذرا بھر لغزش نہ آئی،جو اُن کا یوم الُنشور تک طرۂ امتیاز رہے گا۔مختصر یہ کہ حضرت شیخ حمزہ مخدوم صاحبؒ اعلیٰ صفات کے منبع تھے۔اُس وقت کے اولیاء کاملین کو اُن کی طرف سرِ تسلیم خم رہا ہے،جیسا کہ اُن کے طالب ِخاص حضرت دائود خاکیؒ نے اپنے مرشد کے حق میں فرمایا ہے۔؎
شکر اللہ حال من ہر لحطہ نیکو تر شُد است
شیخ شیخان شیخ حمزہ تا مرا رہبر شُد است
(متولی آثار شریف پنجورہ ،شوپیان کشمیر)
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کشتواڑ میں وی ڈی جی ممبر کے ہاتھوں خاتون کامبینہ قتل،ممبر گرفتار
سرینگر لیہہ شاہراہ پر ہاری پورہ کے مقام پر سڑک حادثہ ،خاتون شدید زخمی
تازہ ترین
وادی کشمیر میں 10 مقامات پر سی آئی کے کے چھاپے
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: چھ ہزار سے زیادہ یاتریوں کا 17 واں قافلہ روانہ
تازہ ترین

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?