Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
مضامین

سلطانُ ا لعا رفین ؒ اولوالعزم روحانی شخصیت

Mir Ajaz
Last updated: August 30, 2024 1:05 am
Mir Ajaz
Share
10 Min Read
SHARE
 طارق شبنم  
وادی گلپوش میں بہت سارے ایسے بزرگان دین اور اولیا اللہ پیدا ہوتے رہے ہیں جنہوںنے اللہ کی وحدانیت اور کلمتہ الحق کے لئے اپنی تمام زندگی وقف کرکے دنیا کی کھیتی میں ایسے ثمر دار اشجار اور شیرین باغ لگائے جن سے رہتی دنیا تک لوگ مستفید ہوتے رہیں گے۔ تقوا، پرہیز گاری اور عبادات و ریاضت میں وہ حق پرست لوگ اتنے کامل تھے کہ انسانیت کے بلند ترین مقام پر فائز ہوگئے۔ ان ہی برگزیدہ شخصیات میں کشمیر میں اسلامی تشخص کے معمار جناب محبوب العالم حضرت شیخ حمزہ مخدومؒ ایک ایسی مقدس و بزرگ ہستی ہیں جنہوںنے سیدلانبیاء ؐ کے شریعت کو زندہ اور روشن رکھ کر آپ کی نیابت کا پورا حق ادا کیا۔
حضرت شیخ حمزہؒ مادر زاد ولی تھے جو موضع تجر شریف سوپور میں۹۰۰ھ؁ میں تولد ہوئے۔ آپؒ نے بچپن میں ہی اپنے دادا جان سے قران پاک کی تعلیم پائی اور اس دور کے رواج کے مطابق گلہ بانی بھی کرتے رہے۔ گلہ بانی چوںکہ پیغمبروں کی سنت رہی ہے لہٰذا حضرت مخدوم جیسے ولی اللہ کو بچپن میں ہی اس سنت پر عمل پیرا ہونے کا موقہ ملا ۔آپ کے والد مقرم کا نام عثمان رینہ اوروالدہ ماجدہ کا اسم مبارک بی بی مر یم تھا۔جب آپ کی عمر شریف۳۲ سال کی ہوئی تو ہندوستان کے مشہور عارف و عالم اور ولی کامل سعید جمال الدین دہلوی بخاریؒ۹۳۲ھ؁ میں وارد کشمیر ہوئے اور یہاں مشہور خانقاہ ملک احمد یتو میں قیام فرمایا، جونہی طالب حق حضرت مخدوؒم کو ان کی آمد کی خبر ہوئی تو فی الفور ان کی خد مت میں پہنچ کر تب تک ان سے علم و عرفان کا فیض حاصل کرتے رہے جب تک وہ یہاں تشریف فرماتھے۔
حضر ت مخد وم پاک ؒ کو اللہ نے گوناں گوں خوبیوں سے نوازا تھا ۔آپ کا قوت حافظہ اتنا تیز تھا کہ ایک بار جو پڑھتے تھے وہ از بر ہوتا تھا۔ خود فرماتے ہیں کہ جب میں خانقاہ ملک شمس چک میں ایام طفولیت گزارتا تھا تو وہاں ایک بزرگ ہمیشہ نصف شب کو صورہ کہف کی تلاوت فرماتے تھے۔ ایک روز جب میں نے ان سے کہہ د یا کہ یہ سورہ شریف مجھے زبانی یاد ہو گیا تو وہ حیران رہ گئے ۔جناب مخدومؒ کو سارا قران پاک حفظ تھا۔ حضرت مخدومؒ ہر وقت خدا کے عشق میں غرق رہا کرتے تھے ،با با دائود خاکیؒ کا بیان ہے کہ جناب مخدوم اپنے متعلق فرماتے ہیں کہ اگر چہ میری عمرپنتالیس سال سے زیادہ نہیں لیکن میرے دانت نکل آئے ہیں اور بال بھی سفید ہوئے ہیں ۔میری اس عمر میں بڑھاپے کی وجہ ازکار اور وہ ضربیں ہیں جو آغاز شباب میں میرا روحانی وظیفہ اور باطنی شغل تھا، غم عشق نے مجھے بوڑھا بنادیا کیوںکہ غم ہی بڑ ھاپے کا اہم ترین سبب ہے۔ جناب مخدوم ؒ  کو موسیقی سے کتنی نفرت تھی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ایک بار ایسی جگہ پہنچے جہاں موسیقی کی محفل سجی ہوئی تھی، اتنے میں نماز کا وقت آگیا ۔آپ چل پڑے اور فرمایا اگر چہ میرا وضو ہے لیکن یہ غیر شرعی آواز سننے کی وجہ سے مجھے نیا وضو کرنا چاہئے ،بلکہ اگر نماز کا وقت جانے کا خطرہ نہ ہوتا تو غسل کرنا چاہئے تھا۔ حضرت مخدوم صفائی کا بہت اہتما م کرتے تھے روزانہ آخر شب غسل کرتے تھے، اس کے علاوہ دن میں بھی دو تین بار نہاتے تھے اور فرماتے تھے کہ نہانا بھی ایک عبادت ہے۔آپ ؒ کتنے خود دار تھے اس بارے میں حضرت با با دائود خاکی فرماتے ہیں کہ جب مخدوم صاحبؒ کے پاس رئوسا،امراء اور حکام آتے تھے تو آپ کسی کے لئے کھڑا ہونا تو دور کی بات معمولی سا توقیر وتعظیم کرنا بھی گوارا نہیں فرماتے، بلکہ انہیں رخصت کرنے میں عجلت سے کام لیتے۔ جب ایک روز میں نے پیر مرشد سے اس کی وجہ جاننا چا ہی تو فرمایا حقیقت یہ ہے کہ ان تہی دستوں کی اصلی صو رت خدا وند کریم مجھے دکھاتا ہے اور ان کی حاکمیت اور امارت کے با وجود یہ لوگ مجھے پھٹے پرانے کپڑوں میں ملبوس مفلس و غربت زدہ نظر آتے ہیں ،یہ د ر اصل وہ حال ہے جس سے آخرت میں یہ لوگ دو چار ہونگے، یقین جانو کہ اگر تمہیں بھی ان کی باطنی صورت نظر آئے گی تو ان کے ساتھ بات کرنے میں بھی شرم محسوس کرو گے۔آپؒ چرب زبان مکا ر اور بے عمل درویشوں سے بہت نفرت کرتے تھے ۔ان کے بارے میں فرماتے ہیں کہ ہمارے زمانے کے اندر بہت سے گندم نما جوم فروش ہیں، یہ مقار دنیا کے طالب بھی ہیںاورجاہ پسند بھی۔ حرام مال سے آپ ہمیشہ سختی سے پرہیز فرماتے تھے ،اگر آپ کے پاس کبھی مال حرام بطور نظرانہ پیش کیا جاتا تو آپ فورــــاً اپنی طبیعت میں نقباض محسوس کرتے پھر خواب یا الہامی کیفیت سے مال کی حقیقت سے آگاہ ہوتے اور حرام مال کو ہرگز قبول نہ فرماتے۔ آپ کو اللہ نے نفس مطمعئنہ سے نوازا تھا، فرماتے ہیں کہ خدا وند کریم نے مجھ پر خاص مہربانی فرمائی ہے کہ نفس کو ایک ایسی منزل تک پہنچایا ہے جہاں مجھے دنیا کی کوئی چاہت یا رنج و راحت بے قرار و پریشان نہیں کر سکتی اور نہ کبھی میرے دل میں دنیا کی کسی چیز کی آرزو پیدا ہوتی ہے۔ الغرض مخدوم پاکؒ نے اپنی پاک زندگی ہدایت الٰہی کے عین مطابق گزار کر شیطانی وسوسوں اور نفسانی خواہشوں کو پائوں تلے روند کر خدائے لاشریک سے اپنا رشتہ مضبوطی سے جوڑا رکھا۔
حضرت مخدوم صاحبؒ نے عوام کی تربیت کے لئے مخدوم منڈو کا مقام مقرر کیاتھا جہاں آپ با قاعدہ قیام فرماتے تھے ۔ طالبین حق کی علمی ا ورروحانی تربیت کے لئے اوقات مقرر تھے ،اس خانقاہ میں خاص و عوام، بڑے بڑے علماء و فضلاء اور راہ معرفت کے متلاشی مستفید ہوتے تھے ۔صراط مستقیم سے بھٹکے ہوئے بھی آپ کے دست مبارک پر بیت حاصل کرکے نجات کی راہ ڈھو نڈ تے تھے۔ حضرت مخدومؒ اسلام کو ایک تحریک کی طرح جگہ جگہ پھیلانے اور پہنچانے کے لئے گشتی وعظ و تبلیغ کا بھی اہتمام فرماتے تھے۔ مختلف علاقہ جا ت میں عوام کے بڑے بڑے اجتماعات بلا کر آپ خود عوام کے سامنے اسلام کا آفاقی پیغام رکھتے اور لوگوں کو اس پر عمل کرنے پر ابھارتے تھے ۔اس سلسلے میں آپ نے کچھ علاقوں میں مستقل قیام بھی فرمایا اور وہاں مساجد کی تعمیر بھی فرمائی ،ان میں مسجد شریف اہم شریف بانڈی پورہ، مسجد پورو و مسجد نادی ہل بانڈی پورہ ارو مسجد تجر شریف سوپور مشہو ر ہیں۔
آخر آپ نے شہر خاص میں واقع کوہ ماران پہاڑی پر مستقل قیام فرمایا۔ یہ جگہ بہت پسند آئی اور یہی سے تبلیغ دین اور عوام کی تربیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ یہاں بھی آپ نے ایک مسجد کی بنیاد ڈالی، جس سے مسجد ذاکر کہا جاتا ہے ،جس میں آپ نماز کے علاوہ دیگر عبادات و ریاضات میں ہمہ تن مشغول رہتے تھے۔ آخر ۲۴ صفر ۹۸۴ھ؁میں آپ کا وصال ہوا۔ آپ کی عظیم و شان زیارت کوہ ماران کی پہاڑی پر واقع ہے جہاں روزانہ عقیدت مندوں اور زایر ین کی ایک بڑی تعداد حاضری دیکر فیض حاصل کرتے ہیں۔ اہل کشمیر حضرت مخدوم پاکؒ کے ساتھ والہانہ عقیدت رکھتے ہیں او ران کو پیار سے حضرت محبو ب لعالمؒ، حضرت سلطان العارفینؒاور مخدوم صاحب وغیرہ ناموں سے یاد کرتے ہیں۔
جب اس انگارہ خاکی میں ہوتا ہے یقین پیدا
  تو کر لیتا ہے یہ بال و پر رو ح الامین  پیدا
                                  اقبال ؒ
 [email protected]
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

کالممضامین

افسانوی مجموعہ’’تسکین دل‘‘ کا مطالعہ چند تاثرات

July 18, 2025
کالممضامین

’’تذکرہ‘‘ — ایک فراموش شدہ علمی اور فکری معجزہ تبصرہ

July 18, 2025
کالممضامین

نظموں کا مجموعہ ’’امن کی تلاش میں‘‘ اجمالی جائزہ

July 18, 2025
کالممضامین

حیراں ہوں دِل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میں ؟ ہمارا معاشرہ

July 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?