یو این آئی
نئی دہلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ہاکی کھلاڑی میجر دھیان چند کے یوم پیدائش پر ‘نیشنل اسپورٹس ڈے ‘ کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے ۔ مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس’ پر لکھاکہ “نیشنل اسپورٹس ڈے پر نیک خواہشات۔ آج ہم میجر دھیان چند کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔’’ انہوں نے کہاکہ “یہ ان تمام لوگوں کو مبارکباد دینے کا موقع ہے جو کھیلوں کے بارے میں پرجوش ہیں اور جنہوں نے ہندوستان کے لیے کھیلا ہے ۔ ہماری حکومت کھیلوں کی حمایت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان کھیلوں میں چمک بکھیریں۔’’ اپنی پوسٹ کے ساتھ وزیر اعظم نے اولمپکس 2036 کے حوالے سے مختلف کھیلوں کی مختصر ویڈیوز کا ایک سلسلہ بھی شیئر کیا۔