عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// کالج آف ایجوکیشن (جی سی او ای)، ایم اے روڈ، سری نگر نے قومی کھیلوں کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔یہ پروگرام ہاکی کے کھلاڑی میجر دھیان چند کی یاد کو وقف کیا گیا تھا، جس نے بین الاقوامی سطح پر قوم کو فخر دلانے میں ان کی نمایاں خدمات کو تسلیم کیا تھا۔اس موقع پر طلبا کی مصروفیات کی حوصلہ افزائی، کھیلوں اور جسمانی فٹنس کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور فعال طرز زندگی کی اہمیت کو فروغ دینے کے لیے متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ایونٹ کے اختتام میں ایک ایوارڈ تقریب شامل تھی جہاں شرکا میں ان کی کامیابیوں پر ٹرافیاں تقسیم کی گئیں۔
ادھرگاندربل میں یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس محکمہ نے بھی قومی اسپورٹس ڈے 2024 منایا۔اس دن کو ضلع بھر میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کے ذریعے منایا گیا۔بعد ازاں پریزنٹیشن تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ دونوں کو ٹرافیاں دی گئیں۔ادھراسلامک یونیورسٹی میں قومی کھیلوں کا دن بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔ اس پروگرام کا انعقاد ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس نے کیا تھا، جس میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں شامل تھیں، جن میں کرکٹ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس شامل تھا۔اس پروگرام کا مقصد طلبا میں کھیل کود اور جسمانی تندرستی کے جذبے کو فروغ دینا تھا جن کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر شرکت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ترغیب دی گئی۔ وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو کی سربراہی میں اکیڈمک کونسل نے اسپورٹس ایڈوائزری کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح کے مقابلے کے لیے تربیت دی جائے گی۔