عظمیٰ نیوز سروس
منجا کوٹ //فوج کی جانب سے منجا کوٹ تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ایک والی بال ٹورنامنٹ شروع کیاگیا ۔دو روزہ والی بال ٹورنامنٹ گور نمنٹ ہائر سکینڈری سکول منجا کوٹ میں کھیلا جارہا ہے ۔فوج نے کہاکہ ملکی سیکورٹی کیساتھ ساتھ فوج نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کیلئے ایک بہترین موقعہ فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔انہوں نے بتایا کہ شعبہ فیزیکل ایجوکیشن کے تعاون سے منعقدہ والی بال ٹورنامنٹ مختلف سرکاری سکولوں کی 8ٹیمیں شرکت کررہی ہیں ۔مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کو والی بال کیساتھ ساتھ دیگر کھیلوں میں شرکت کا موقع بھی دیا جائے تاکہ بچے منشیات کے بجائے اپنی صلاحیت اور دلچسپی کے تحت مختلف کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں ۔