یو این آئی
نئی دہلی// وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی) کی ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر کہا کہ مالی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے سب کے لیے رسمی بینکنگ خدمات تک آسان رسائی ضروری ہے اور پی ایم جے ڈی وائی نے غریبوں کو اقتصادی دھارے میں شامل کرنے کے علاوہ پسماندہ زمرے کے طبقات کو بااختیار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے 28 اگست 2014کو شروع کی گئی پردھان منتری جن دھن یوجنا(پی ایم جے ڈی وائی) آج کامیاب نفاذ کی ایک دہائی مکمل کر رہی ہے ۔پی ایم جے ڈی وائیٰ دنیا کا سب سے بڑا مالیاتی شمولیت والا اقدام ہے ، وزارت خزانہ اپنی مالی شمولیت کے طریقہ ٔ کار کے ذریعے محروم اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کو مدد فراہم کرنے کی خاطر مسلسل کوشش کرتی رہی ہے ۔