لندن/انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے بلے باز ڈیوڈ ملان نے آسٹریلیا کے ساتھ وائٹ بال سیریز میں نام نہ ہونے کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایک مقامی اخبار سے بات کرتے ہوئے ملان نے کہا کہ میں نے وائٹ بال فارمیٹس میں اپنی تمام توقعات پوری کی ہیں لیکن مجھے ٹیسٹ کرکٹ میں مستقل مزاجی کے ساتھ نہ کھیلنے کا ہمیشہ افسوس رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تینوں فارمیٹس کو بہت سنجیدگی سے لیا لیکن ٹیسٹ کرکٹ کی شدت کچھ اور تھی۔ میرے کھیلنے کا انداز مختلف تھا، مجھے گیندوں کو مارنا پسند تھا، اگرچہ میں نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے کوشش کی اور پریکٹس کی، لیکن مجھے یہ ذہنی طور پر بہت پریشان کن پایا۔ “خاص طور پر وہ طویل ٹیسٹ سیریز جو میں نے کھیلی، جہاں تیسرے یا چوتھے ٹیسٹ کے بعد میری کارکردگی میں کمی آنے لگی۔”